ججوں کی بحالی کے عزم پر قائم: گيلانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے دستبردار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، خطرات کی وجہ سے انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو وزیراعظم ہاؤس تک محدود رکھا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جمعہ کو کراچی پہنچے ہیں جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے وہ کسی’ ڈیڈ لائین‘ یا ’ٹائم فریم‘ پر یقین نہیں رکھتے حکومت ججوں کی بحالی عزم پر قائم ہے مگر یہ پارلمنٹ طے کرے گی کہ یہ کس طرح ہو، انہوں یہ کبھی نہیں کہا کہ ججوں کو سات روز کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا قبائلی علاقوں اور فاٹا میں کچھ غیر ملکی شرپسند جن میں چیچن اور ازبک شامل ہیں متوازی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے حکومت کی رٹ کو چیلئلینج کیا ہوا ہے، جس کا سدباب کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ لوگ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، اسکولوں، باربر شاپس اور سی ڈیز کی دکانوں پر حملے کرتے ہیں، جس وجہ سے صوبائی حکومت کو مسائل درپیش ہیں۔ ان کا کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں قبائلی لوگوں سے مذاکرات چاہتے ہیں، اگر عسکریت پسند ہتھیار پھینک دیں تو ان سے بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت دو چیئلنجز کا سامنا ہے، ایک امن امان دوسرا معاشی مسائل۔ جب خودکش حملے ہوتے ہیں تو سرمایہ کار آنا چھوڑ دیتے ہیں اور پیسہ باہر چلاجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے امریکہ ایک ہزار ارب رپے کے فنڈز دے رہا ہے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے دونوں نے بل کی حمایت کی ہے، صدر بش نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جمہوریت کی حمایت کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی یا لڑائی نہیں ان کا سیاسی موقف ہے جو الگ ہوسکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی نے ان سے ملاقات میں کہا تھا کہ ان کے وزارتوں اور کمیٹیوں سے استعفے منظور کیئے جائیں مگر ان کا خیال ہے کہ جب ججز بحال ہوجائیں گے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے جو صوبائی حکومت میں شامل ہے اور مرکز میں بھی شریک ہوگی، صوبائی حکومت اگر طالبانائزیشن کو اشو سمجھتی ہے اور شواہد ہیں تو حکومت کارروائی کرسکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’دو چیف جسٹس نہیں ہوسکتے‘27 August, 2008 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ، آٹھ جج بحال27 August, 2008 | پاکستان ’افتخار چوہدری سیاسی نہیں‘25 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے لیے انوکھا احتجاج24 August, 2008 | پاکستان نون لیگ کی علیحدگی کا آغاز24 August, 2008 | پاکستان جج بحال نہ ہوئے تودھرنا: اعتزاز23 August, 2008 | پاکستان مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز 16 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی: ڈیڈ لائن گزرگئی 15 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||