بلوچستان اسمبلی کا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سنیچر کی شام ہو رہا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدر منتخب کرنے کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صادق عمرانی پیش کریں گے۔ اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس قرارداد میں آصف علی زرداری کو صدر منتخب کرنے کے لیے پیش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے پینسٹھ ارکان کے ایوان میں ساٹھ ووٹ ملیں گے۔ الیکشن کمیش کے مطابق اس وقت بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد بارہ ہے جبکہ مسلم لیگ قائداعظم کے انیس، جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے دس، عوامی نیشنل پارٹی کے چار، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سات، نیشنل پارٹی کے ایک اور آزاد اراکین کی تعداد بارہ ہے۔ آزاد اراکین میں ایک رکن نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ قائد اعظم کے اٹھارہ اراکین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک رکن سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند حزب اختلاف کے واحد رکن ہیں لیکن انہوں نے حلف لینے کے لیے پہلے اجلاس میں شرکت کی تھی اس کے بعد وہ کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اب اس قرار داد کے لیے جمعیت علماء اسلام مسلم لگ قائد اعظم اور آزاد اراکین کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ سنیچر کی شام اجلاس میں معلوم ہوجائے گا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ آزاد اراکین نے کل رات ملاقات کی ہے لیکن یہ اراکین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ آیا پییپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائے یا نہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کے قائدین اس وقت آصف زرداری کو کامیاب کرانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں نواز شریف سے معذرت: زرداری25 August, 2008 | پاکستان ’صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے‘25 August, 2008 | پاکستان صدارتی امیدواروں کے کاغذات منظور28 August, 2008 | پاکستان زرداری کی کردار کشی سے انکار 29 August, 2008 | پاکستان صدارتی انتخابات اور قاف لیگ کی سیاست30 August, 2008 | پاکستان زرداری کے امکانات روشن24 August, 2008 | پاکستان انتخاب: سیاسی سرگرمیوں میں تیزی27 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے عزم پر قائم: گيلانی29 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||