BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 August, 2008, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری کی کردار کشی سے انکار

کردار کشی کی مہم سے تعلق نہیں: شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی کردار کشی پر مبنی کسی بھی مہم سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی میڈیا میں قانونی ماہر بیرسٹر فاروق حسن کے حوالے سے اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ نون آصف زرداری کی ذہنی صحت کے بارے میں وہ مبینہ رپورٹیں اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو سوئس عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

قانونی ماہر بیرسٹر فاروق حسن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آصف زرداری کی بطور صدارتی امیدوار نااہلیت کا ریفرنس دائر کرنے کے بارے میں غور کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں اس ملاقات کی تو تصدیق کی ہے اور یہ بھی کہا کہ انہوں نے آصف علی زرداری کے بارے میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ’بیرسٹر فاروق حسن جو کچھ کہہ رہے ہیں یہ شاید ان کا اپنا ایجنڈا ہو لیکن ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

مسلم لیگ نون کی حکمران اتحاد سے علیحدگی اور آصف زرداری کی بطور صدر نامزدگی کی مخالفت کے بعد دونوں جماعتوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے لیکن دونوں پارٹیوں کے سربراہوں نے اپنی اپنی پارٹی رہنماؤں کو کردار کشی پر مبنی بیانات سے منع کردیا تھا۔

مسلم لیگ نون نے آصف زرداری کے مقابلے میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے حالیہ بیان سے تاثر ملتا ہے کہ مسلم لیگ نون صرف جمہوری طریقے سے اراکین پارلیمان کے ووٹوں کے ذریعے آصف زرداری کو ایوان صدر تک پہنچنےسے روکنے کوشش کریں گے۔

اسی بارے میں
زرداری کے امکانات روشن
24 August, 2008 | پاکستان
نواز شریف سے معذرت: زرداری
25 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد