’جمعہ تک فیصلہ نہ ہوا تو اتحاد ختم‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ(ن) کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جمعہ تک معزول ججوں کی بحالی کا فیصلہ نہ کیا گیا تو ان کی جماعت حکمراں اتحاد کا ساتھ چھوڑ دے گی۔ لاہور میں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ’ ہم حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن ہمارے پاس حزبِ اختلاف میں بیٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا‘۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ججوں کی معزولی نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ صدر مشرف کے مواخذے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ججوں کو بحال کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ’ہم نے مواخذے کے لیے ان کا ساتھ دیا، اب ان کی باری ہے کہ وہ ججوں کی بحالی کے معاملے میں ہماری حمایت کریں‘۔ سابق صدر مشرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ’میں بدلے پر یقین رکھنے والا شخص نہیں۔ اگرچہ انہوں نے مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا لیکن میں ان سے اس کا بدلہ نہیں لینا چاہتا۔ تاہم ایک شخص جس نے پارلیمنٹ کو برطرف کیا ہو، آئین کو توڑ مروڑ دیا ہو اور ججوں کو گرفتار کیا ہو، اسے عوام کو یہ ضرور بتانا چاہیے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ قانون کے مطابق جو بھی فورم ہو اسے ان سوالات کے جواب دینے چاہیئیں‘۔ یاد رہے کہ صدر مشرف کے استعفٰی کے بعد ججوں کی بحالی کے حوالے سے حکمران اتحاد کا اجلاس دو دن جاری رہنے کے بعد کسی فیصلے پر پہنچے بغیر منگل کو ختم ہوگیا تھا۔ اس اجلاس کے پہلے دن وزیرِ قانون اور پی پی پی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ ججوں کی بحالی کے بارے میں فیصلہ منگل تک کر لیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا۔ اجلاس کے خاتمے پر کہا گیا کہ بات چیت میں شامل دو چھوٹی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور قبائلی علاقے کے اراکین نے معزول ججوں کی بحالی اور دیگر معاملات پر پارٹی کے اندر اور ایک دوسرے سے مشاورت کے لیے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔ یہ تین روزہ مہلت بھی جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔ |
اسی بارے میں اجلاس ختم مگر نہ کوئی فیصلہ نہ اعلان19 August, 2008 | پاکستان یوم نجات، ججوں کی بحالی کا مطالبہ19 August, 2008 | پاکستان معزول ججوں کی بحالی پر فیصلہ آج19 August, 2008 | پاکستان مشرف مستعفی، نو سالہ دور ختم18 August, 2008 | پاکستان اجلاس: ججوں کا معاملہ سر فہرست18 August, 2008 | پاکستان ملک قیوم مستعفی، کھوسہ اٹارنی جنرل20 August, 2008 | پاکستان استعفیٰ: متحدہ کا کلیدی کردار20 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||