ڈاکٹر عافیہ کیلیے لاہور میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی کے لیے لاہور کے گورنر ہاؤس کے سامنے طلبہ و طالبات سمیت مختلف سول سوسائٹی کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور رنگ برنگے احتجاجی پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پر درج تھا کہ ’امریکی مافیا ریلیز عافیہ‘۔ ایک طالبہ نے ڈاکٹر عافیہ کی تصویر اٹھا رکھی تھی جس پر لکھا کہ ’قوم کی بیٹی کتنے میں بیچی‘ اور ایک بچے نے پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر سوال درج تھا کہ کیا ان کا بے بی بھی دہشت گرد تھا؟۔ زیادہ تر نوجوان لڑکے لڑکیوں پر مشتمل مظاہرین تقریباً ایک گھنٹے تک نعرے لگاتے رہے۔ ایک سو سے زائد ان مظاہرین میں سٹوڈننٹس ایکشن کمیٹی کے اراکین آگے آگے رہے۔ ایک احتجاجی طالبہ سندس حرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ڈکٹیٹر کی خوشنودی کی خاطر پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے ان گنت پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھوں بیچ دیا جو ان کےبقول بطور پاکستانی ان کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جس کے بعد وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ سول سوسائٹی کی تنظیمیں اس سے پہلے اسلام آباد اور کراچی میں بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے احتجاج کرچکی ہیں۔ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے پاکستان کے یوم آزادی یعنی چودہ اگست کو بھی اسی سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں عافیہ کی عدالت میں دوسری پیشی12 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے طبی معائنے کا حکم11 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے علاج کی اپیل09 August, 2008 | پاکستان عافیہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات09 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے حق میں مظاہرہ08 August, 2008 | پاکستان ’عافیہ پیاری سی لڑکی تھی۔۔۔‘06 August, 2008 | پاکستان عافیہ کے لیے آواز اُٹھائیں: فوزیہ05 August, 2008 | پاکستان ’ڈاکٹر عافیہ امریکہ کی تحویل میں‘03 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||