اوجڑی دھماکے کے ملزمان کا ریمانڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیض آباد کے قریب اوجڑی کیمپ کے باہر ہونے والے خود کش حملے کے چھ ملزمان کو آٹھ دن کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ان ملزمان کو جمعرات کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کے جج سخی احمد کہوٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان افراد سے اس خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دھماکے کے ماسٹر مائینڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں تین سگے بھائی عبدالباسط، عبدالماجد اور عبدالصبور ہیں جبکہ نیاز احمد،مظہرالحق اور شفیق الرحمن دیگر ملزمان میں شامل ہیں۔ ان افراد کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پہلے شناخت پریڈ کے لیے چودہ روز کے لیےاڈیالہ جیل راولپنڈی لے جایا گیا جہاں انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ چوبیس نومبر سنہ دو ہزار سات میں اوجڑی کیمپ کے باہر بارود سے بھری ہوئی ایک کار حساس ادارے کی ایک بس سے ٹکرا گئی تھی جس سے بس میں سوار پچیس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی روز ہی راولپنڈی میں واقع جی ایچ کیو کے سامنے ایک اور خودکش حملہ ہوا تھا جس میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی جی ایچ کیو کے سامنے چیک پوسٹ سے ٹکرا دی تھی اور اس واقعہ میں صرف خودکش حملہ آور ہی ہلاک ہوا تھا۔ ان خودکش حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں مشترکہ تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی تھی جس میں آئی ایس آئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے اور مقامی پولیس کے اہلکار شامل تھے۔ اس ٹیم نے اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم انہیں پوچھ گھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ |
اسی بارے میں دھماکےسےعمارت منہدم، دو ہلاک27 January, 2008 | پاکستان خود کش حملے کا مقدمہ درج31 October, 2007 | پاکستان راولپنڈی :خود کش حملہ، 7 ہلاک30 October, 2007 | پاکستان ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہوگئی05 September, 2007 | پاکستان پنڈی خودکش حملے، 25ہلاک04 September, 2007 | پاکستان دھماکے:’اب انتخابی مہم مشکل‘04 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||