BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 January, 2008, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکےسےعمارت منہدم، دو ہلاک

منہدم عمارت
تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے گنج منڈی میں اتوار کو آتش بازی کے ایک گودام میں دھماکے سے تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ہے جس سے کم از کم دو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور متعدد افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے سی سی پی او سعود عزیز نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل راولپنڈی کے ضلعی ناظم جاوید اخلاص نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے گنجان علاقے میں واقع ایک تین منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں واقع گودام میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس گودام میں آتش بازی کا سامان رکھا ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مذکورہ تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زمین بوس ہونے والی عمارت میں چار خاندان رہائش پذیر تھے اور ان خاندانوں کے زیادہ تر افراد ابھی تک اس ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں تاہم راولپنڈی کی انتظامیہ کے پاس ملبہ اٹھانے کی بہتر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امدادی کارکن لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں

پولیس نے گودام کے مالک جعفر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی علاقے میں آتش بازی کے گوداموں کو دھماکے ہو چکے ہیں جن میں دس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے آتش بازی کے سامان کی خریدو فرخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود تاجر چین سے آتش بازی کا سامان لا کر گنج منڈی کے علاقے میں گوداموں میں یہ سامان رکتے ہیں جسے بعد ازاں شہر کی مختلف دکانوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ایسے کاروبار میں ملوث پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن اس کے باوجود آتش بازی کی خریدو فروخت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
صرف بائیس لاشوں کی شناخت
12 December, 2005 | پاکستان
بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک
11 December, 2005 | پاکستان
آتش بازی سے پانچ افراد ہلاک
21 September, 2005 | پاکستان
فیکٹری میں دھماکے سے 6 ہلاک
11 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد