آتش بازی کے سامان سے دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے نواحی علاقہ فیروز والہ کے ایک گاؤں نور کوٹ میں آتش بازی کا سامان پھٹ جانے سے ایک کمسن لڑکی جاں بحق اور اس کے والدین سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے ڈیوٹی افسر بختیار نے بتایا کہ زخمی عارف اپنے گھر میں ہی آتش بازی کا سامان بھی بناتا تھا اور لاہور کے موچی دروازہ میں قائم آتش بازی کی مارکیٹ میں سپلائی کرتا تھا۔ اس نے پٹاخے ، ہوائیاں اور آتش بازی کا دیگر سامان تیار کرکے گھر میں ہی رکھا ہوا تھا جو اس نے ایک آدھ روز میں لاہور میں کسی دکاندار کو سپلائی کرنا تھا۔ سنیچر کی شب قریبا آٹھ بجے اچانک نامعلوم سبب کی بنا پر آتش بازی کے یہ سامان زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس کی زد میں آ کر عارف کی گیارہ سالہ بیٹی نازیہ جاں بحق اور اس کی والدہ آسیہ اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گھریلو علاقہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنا جرم ہے۔پولیس نے ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||