خود کش حملے کا مقدمہ درج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی پولیس نے منگل کے روز کچہری چوک کے قریب ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا۔ اس دھماکے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں راولپنڈی پولیس کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ سٹی پولیس افسر راولپنڈی ڈی آئی جی سعود عزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی آپریشن کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ٹیم میں ایف آئی اے اور انٹیلجنس ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے دعوی کیا کہ پولیس بہت جلد اس مقدمے کا سراغ لگا لے گی۔ ادھر اس ٹیم کے ارکان نے بدھ کے روز جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں سے کچھ مزید شہادتیں اکھٹی کرنے کے علاوہ علاقے کے لوگوں سے مبینہ دہشت گرد کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ راولپنڈی پولیس کے ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حساس اداروں نے اس مبینہ شدت پسند کے سر کو جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی سرکاری رہائش گاہ سے ملا تھا اور اس کے جسم کے بقیہ حصوں کو اکھٹا کر کے ملٹری ہسپتال بھجوا دیا ہے جہاں پر اس کے چہرے کی سرجری کی جائے گی اور اس کے علاوہ اُس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ ادھر پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء کو ٹیسٹ کے لیے فورینزک لیبارٹری میں بھجوا دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ خود کش حملہ راولپنڈی میں گزشتہ دو ماہ میں ہونے والا تیسرا خودکش دھماکہ تھا۔ اس سے قبل چار ستمبر کو راولپنڈی چھاؤنی میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں ستائیس افراد ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دونوں دھماکے شہر میں فوج کے ہیڈکواٹر جی ایچ کیو کے قریب ہوئے تھے اور ان دھماکوں کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ |
اسی بارے میں ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہوگئی05 September, 2007 | پاکستان پنڈی خودکش حملے، 25ہلاک04 September, 2007 | پاکستان آرمی میس کے نزدیک بم بر آمد04 September, 2007 | پاکستان ’پولیس کو دھماکوں کی اطلاع تھی‘27 October, 2007 | پاکستان پشاور میں دھماکہ، اٹھارہ زخمی08 September, 2007 | پاکستان راولپنڈی: ہوٹل میں دھماکہ، دو ہلاک15 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||