راولپنڈی: ہوٹل میں دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی کے سٹی پولیس افسر سید مروت علی شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صابر قیوم سکنہ قصور اور ہوٹل کا خاکروب خرم مسیح شامل ہیں۔ سید مروت شاہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ دھماکہ گیس لیکیج کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر فیض آباد کے علاقے میں واقع السخاوت ہوٹل میں دھماکہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجکر پچیس منٹ پر ہوا۔ ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق جس کمرے میں دھماکہ ہوا وہ قصور کے رہائشی مبشر غفار کے نام پر منگل کی رات کو بک کیا گیا تھا اور اس میں دو مرد اور ایک خاتون رہائش پذیر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں نو افراد جھلس گئے اور انہیں راولپنڈی جنرل ہسپتال کے برن وارڈ اور پمز ہسپتال اسلام آبادمیں داخل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ راولپنڈی پولیس کے بم ڈسپوزل ماہر محمد ثقلین نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے تاہم اس ہوٹل کی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ اس ہوٹل کی گیس موسم گرما میں بند کر دی جاتی ہے۔ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ یہ صرف دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے۔ محمد ارشد جو کہ ایک نجی ٹی وی کیمرہ مین ہیں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس ہوٹل کے ایک سو پندرہ نمبر کمرے میں رہائش پذیر تھے جبکہ دھماکہ تیسری منزل پر واقع ایک سو پانچ کمرے میں ہوا جو اس قدر شدید تھا کہ ان کے کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ | اسی بارے میں اسلام آباد میں دو سلنڈر دھماکے03 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ06 October, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی میں دھماکہ، ہلاکتیں01 February, 2007 | پاکستان پشاور میں بم دھماکہ، چار زخمی26 March, 2007 | پاکستان سوات: دھماکے میں دو افراد ہلاک03 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||