’چار ماہ: بیس سے زیادہ حملے، سینکڑوں ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک مختلف حملوں میں دو سو چودہ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔ حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں میں پی پی پی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے جلوس پر ہونے والا حملہ سب سے زیادہ جان لیوا تھا۔ اکتوبر میں اس سے قبل تین تاریخ کو شمالی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے چودہ مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ رائٹرز کے مطابق جولائی میں تیرہ خود کش حملوں میں ایک سو چالیس سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ چودہ جولائی: کو شمالی وزیرستان میں ایک حملے میں نیم فوجی دستوں کے چوبیس افراد ہلاک ہوئے اور صوبۂ سرحد میں ایک حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پندرہ جولائی: صوبۂ سرحد میں سوات میں ایک کارواں پر حملے میں نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ سترہ جولائی: اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار چودھری کے خطاب کے موقع پر ایک حملہ ہوا جس میں سولہ افراد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں ایک حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ انیس جولائی: تین خود کش حملوں میں باون افراد ہلاک ہوئے۔ ملک کے جنوبی شہر حب میں ایک حملے میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔ ہنگو میں ایک کار بم حملے میں سات افراد اور کوہاٹ میں ایک مسجد پر حملے میں پندرہ نمازی مارے گئے۔ ستائیس جولائی: اسلام آباد کی لال مسجد کے قریب ایک ہوٹل میں ہونے والے ایک حملے میں تیرہ لوگ ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔ رائٹرز کے مطابق اگست کے مہینے میں تین خودکش حملوں میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہوئے جن میں چار پولیس کے اہلکار، پانچ فوجی اور تین فوجی دستوں کے اہلکار شامل تھے۔ بیس اگست: شمال مغربی شہر تھل میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں نیم فوجی دستوں کے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ چوبیس اگست: وزیرستان میں کارواں پر خود کش حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ایک اور خود کش حملے میں ایک فوجی مزید ہلاک ہو گیا۔ چھبیس اگست: سوات میں ایک حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ستمبر میں چار خود کش حملوں میں کم سے کم اِکسٹھ لوگ ہلاک ہوئے۔ یکم ستمبر: باجوڑ میں نیم فوجی دستوں کے تین اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔ چار ستمبر: راولپنڈی میں دو خود کش حملہ آوروں نے حملہ کر کے پچیس افراد کو ہلاک اور ستر کو زخمی کر دیا۔ گیارہ ستمبر: ڈیرہ اسماعیل خان کے خودکش حملے میں سولہ لوگ ہلاک ہوئے۔ تیرہ ستمبر: اسلام آباد کے قریب فوج کی ایک کینٹین میں حملے میں پندرہ فوجی ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں بینظیر کی ریلی میں دو دھماکے، 125 افراد ہلاک18 October, 2007 | پاکستان پنڈی خودکش حملے، 25ہلاک04 September, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: دس اہلکار ہلاک13 September, 2007 | پاکستان طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء02 October, 2007 | پاکستان 200 ہلاک،سینکڑوں کی نقل مکانی09 October, 2007 | پاکستان چار ماہ میں آٹھ خودکش حملے28 April, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن: لمحہ بہ لمحہ 10 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||