BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 August, 2008, 00:22 GMT 05:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وعدے پہلے بھی کیے گئے ہیں‘

اتحادی جماعتوں کے سربراہ
’سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں کچھ خواہش ہوگی تو ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘
حکمران اتحاد کی طرف سے صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے اعلان پر لاہور کے شہریوں نے ملے جلے درعمل کا اظہار کیا ہے۔

برنس مین چودھری معروف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے صدر پرویز مشرف کے مواخذے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ ایک احسن فیصلہ ہے اور عوام کی بہتری کےلیے ہی یہ اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نجی ادارے میں کام کرنے والی عائشہ کا خیال ہے کہ عوام صدر پرویز مشرف کا مواخذہ چاہتے ہیں لیکن اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے صدرپرویزمشرف کے مواخذے کے لیے جو اعلان کیا ہے اس پر عمل درآمد ہو گا بھی یا نہیں۔

سیلز مین انتھونی پیٹر کی رائے ہے کہ صدر پرویز مشرف کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چاہیے کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لی جائے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ صدر بہت مضبوط ہیں اور وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

علی حمزہ کا، جو ایک نجی ادارے میں کام کرتے ہیں، موقف ہے کہ لوگوں کی اکثریث یہی چاہتی ہے کہ صدر پرویز مشرف کا مواخذہ کیا جائے۔اس لیے اگر دو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں کچھ خواہش ہوگی تو ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

طالب علم سعد ملک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سیاست دانوں نے جو وعدہ کیے وہ کبھی پورے نہیں کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ نو برس سے صدر پرویز مشرف کے خلاف کچھ نہیں ہوسکا اور صدر مشرف جو چاہتے ہیں اسی طرح کرتے ہیں۔

محمد وقاص کے بقول پہلے بھی وعدہ کیے جاتے رہیں ہیں لیکن کبھی ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔حکومت نے چار ماہ پہلے جو وعدہ کیا تھا سب کے سامنے ہے کہ اس اعلان پر کتنا عمل درآمد کیا گیا ہے۔ آج ہر چیز کی قمیت بڑھ گئی ہے۔

اسی بارے میں
کوئی عزت سے نہ گیا!
07 August, 2008 | پاکستان
صدر مشرف: 1999 سے لیکر 2008 تک
07 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد