گیلانی سارک اجلاس کے لیے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کولمبو میں قیام کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ منموہن سنگھ سے وزیراعظم کی پہلی ملاقات ہوگی جس میں لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری پر بات ہوگی۔ روانگی سے قبل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سربراہی اجلاس میں ممبر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں لائن آف کنٹرول پر دو طرفہ فائرنگ کے واقعات اور افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملے کے لیے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی وجہ سے آج کل کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ سارک تنظیم ایک مضبوط فورم کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کا پندرہواں سربراہ اجلاس ہفتہ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں تنظیم کے دیگر رکن ممالک بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، افغانستان اور مالدیپ کے سربراہان شرکت کریں گے۔ | اسی بارے میں حملے میں آئی ایس آئی ملوث: رپورٹ01 August, 2008 | پاکستان فائر بندی کی خلاف ورزی۔ ٹائم لائن31 July, 2008 | پاکستان ’نومینز لینڈ‘ پر بنکروں کی تعمیر29 July, 2008 | پاکستان ’جنگ بندی کا احترام کریں‘29 July, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں پاک بھارت مذاکرات 18 July, 2008 | پاکستان ’الزام تراشیوں سے گریز کریں‘ 15 July, 2008 | پاکستان ’بغیر ثبوت الزام تراشی صحیح نہیں‘13 July, 2008 | پاکستان ’پاکستانی پوسٹ پر انڈیا کی فائرنگ‘ 10 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||