مزید اقدامات کریں: رائس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو افغانستان میں کارروائیاں کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ حال میں افغانستان میں جنگجوؤں کی کارووائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے دو ماہ میں افغانستان میں عراق سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے آسٹریلیا کے دورے پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستانی حکومت کے لیے صوبہ سرحد ایک مشکل علاقہ اور اس پر قابو پانا مشکل ہے۔ ’لیکن اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ پاکستان کے اس علاقے سے طالبان منظم ہو کر افغانستان میں کارووائیاں کرنے کے منصوبے بنائیں۔‘ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو طالبان کے ساتھ امن معاہدوں پر امریکہ نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کا پاکستان پر طالبان کی سرحد پار کارووائیوں کے حوالے سے بھی دباؤ ڈال رہا ہے۔ حال ہی میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ امریکہ پاک افغان سرحد پر جنگجوؤں کی آزادانہ آمد و رفت کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈنے کی سخت کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ پاکستان سے افغانستان آنے والے مزاحمت کاروں سے نمٹنے کے لیے مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین اڈمیرل مائیکل مولین نے افغانستان اور پاکستان کے دورے سے واپسی پر کہا تھا: ’بات در حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی سرحد کے پار ہم غیرملکی جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کو بغیر کسی روک ٹوک کے آتے جاتے دیکھ رہے ہیں۔ اسے روکنا ہوگا۔‘ | اسی بارے میں امریکی وزیر دفاع، پاکستان پر تنقید27 June, 2008 | پاکستان طالبان سے مفاہمت کہاں تک جائے گی؟03 April, 2008 | پاکستان ’پاک افغان سرحد پر حملے ناگزیر‘ 31 March, 2008 | پاکستان وزیرستان حملہ، پاکستان کا احتجاج12 March, 2008 | پاکستان وزیرستان: مکان پر میزائل حملہ، آٹھ ہلاک28 February, 2008 | پاکستان مشرف نے امریکہ کو ’نہ‘ کر دی27 January, 2008 | پاکستان ’خفیہ امریکی آپریشنز پر غور‘06 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||