امریکی وزیر دفاع، پاکستان پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملوں کے بھاری اضافے کے لیے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی افغان سرحد پر شدت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ رابرٹ گیٹس ایک اعلیٰ امریکی جنرل کی اس رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے کہ مشرقی افغانستان میں اس سال طالبان کے حملوں میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سرحد کے علاقے میں طالبان اور دوسرے شدت پسندوں کے ساتھ امن سمجھوتے کے لیے مذاکرات کی پاکستان کی کوششوں پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس گفت و شنید سے ان مسلح گروپوں پر دباؤ کم ہو گیا ہے اور سرحد آر پار در اندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اس وعدے ان کی ہمت افزائی ہوئی ہے کہ پاکستان اپنے شمال مغربی صوبۂ سرحد پر اپنا کنٹرول از سر نو بحال کرے گا۔ | اسی بارے میں ’پاک افغان سرحد پر حملے ناگزیر‘ 31 March, 2008 | پاکستان سرحد پر جھڑپ، متعدد ہلاکتیں24 April, 2008 | پاکستان امریکی حملے پر سرحد کا ردِ عمل12 June, 2008 | پاکستان قیام امن میں ناکامی پر جرگہ گرفتار20 May, 2008 | پاکستان ’امریکہ کی پوست پالیسی ناکام ہے‘24 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||