قیام امن میں ناکامی پر جرگہ گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں امن کے قیام کے لیے قائم اہل سنت والجماعت اور اہل تشیع کے مشران پر مشتمل جرگے کے ناکامی کے بعد جرگے کے پچاس سے زائد اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امن جرگہ اراکین کو حراست میں لیے جانے کے بعد سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہنگو امن جرگہ کے رکن اور ضلعی ناظم ہنگو حاجی خان افضل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پولیٹکل انتظامیہ کرم کے حکم پر ایف سی آر کے تحت پچاس سے زائد اراکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پشاور میں اہل تشیع اور اہل سنت والجماعت کے مشران کے مابین کرم ایجنسی میں امن کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہو رہی تھی لیکن حکام کی طرف سے انتہائی کوششوں کے باوجود فریقین کے درمیان امن مذاکرات آگے نہیں بڑھ رہے تھے لہذٰا حکومت کو مجبوراً دونوں فریقوں کے مشران کو حراست میں لینا پڑا۔ انہوں نے تردید کی کہ ہنگو امن جرگے کی ناکامی کی وجہ سےگرفتاریاں کی گئیں ہیں۔ ناظم نے وضاحت کی کہ دونوں فریقوں نے جرگہ میں غیر ضروری نکات اٹھائے ہوئے تھے جبکہ کوئی فریق دعویداری لکھنے کے لیے بھی تیار نہیں تھا۔ان کے مطابق حکومت نے فریقین پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ دونوں فریق امن بات چیت کے لیے تیار ہو جائیں۔ کرم ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ ظہیر الااسلام کا کہنا ہے کہ حکومت نے جرگہ اراکین کو نہیں بلکہ فریقین کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پارہ چنار سے فوج کی نگرانی میں پشاور جانے والےمسافر گاڑیوں کے ایک قافلے پر لوئر کرم کے علاقے خوار کلی کے قریب نامعلوم بم حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک راہگیر ہلاک ہوا تھا۔ اس واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں جو کئی روز تک جاری رہیں۔ کرم ایجنسی میں گزشتہ ایک سال کے دوران تین مرتبہ فرقہ وارانہ جھڑپیں ہو چکی ہیں جس میں تین سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں جرگہ: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی 09 May, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی کیلیے سو رکنی جرگہ30 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی میں جھڑپیں جاری 07 April, 2008 | پاکستان کرم: جھڑپیں جاری، مذاکرات شروع14 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی: حملے اور جھڑپیں جاری13 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی: فسادات کا نوواں دن12 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی: فرقہ وارانہ جھڑپیں جاری09 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی میں جنگ بندی بےاثر08 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||