کرم ایجنسی میں جھڑپیں جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں امن جرگہ کی جانب سے فریقین کے مابین عارضی فائر بندی کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے متحارب قبائل کے مورچوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ لوئر کرم ایجنسی کے صدر مقام صدہ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہنگو کے شعیہ سنی مشران پر مشتمل امن جرگے نے فریقین کے مابین عارضی فائر بندی کرائی تھی جس کے بعد شام تک فائرنگ کا سلسلہ بند تھا۔ تاہم رات کے وقت بالش خیل، صدہ، سنگینہ اور خوارکلی کے علاقوں میں فریقین نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کیے جس سے علاقے میں دوبارہ شدید لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بالش خیل کے علاقے میں ایک مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر کرم ایجنسی میں موجود ہنگو امن جرگہ نے جنگ بندی پر عمل درامد کےلئے پیر کی صبح ایک مرتبہ پھر متحارب فرقوں کے مشران سے بات چیت کی ہے۔ امن جرگہ کے ایک رکن شاہ حسین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں فریقوں کے مشران نے جرگہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شام تک تمام مورچوں سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے تمام اہم شاہراہیں گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طورپر بند پڑی ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں اشیاء خورد و نوش کی شدید قلت کے علاوہ بجلی کی ترسیل بھی معطل ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پشاور اور دیگر علاقوں تک پہچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صدہ بازار بھی لڑائی کی وجہ سے گزشتہ چار دنوں سے مکمل طورپر بند ہے۔ سنیچر کی صبح پارہ چنار سے فوج کی نگرانی میں پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں کے ایک قافلے پر نامعلوم بم حملے اور اس کے بعد شروع ہونی والی فرقہ وارانہ جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کرم ایجنسی: امن جرگے کی آمد03 April, 2008 | پاکستان فرقہ وارانہ جھڑپیں، ہلاکتیں05 April, 2008 | پاکستان آر اے بازار دھماکہ، بیت اللہ کے وارنٹ01 April, 2008 | پاکستان اپوزیشن کا کام کریں گے: اچکزئی02 April, 2008 | پاکستان وزیرستان:80 دن بعد شاہراہ کھل گئی02 April, 2008 | پاکستان ’ڈرون حملے امریکہ نے کیے‘03 April, 2008 | پاکستان ’سنگسارشدہ جوڑے کی لاشیں واپس‘02 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||