اپوزیشن کا کام کریں گے: اچکزئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ یا اے پی ڈی ایم کے کنوینر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اتحاد موجودہ حکومت کے لیے فی الحال حزب اختلاف کا کردار ادا کرے گا۔ پختون قوم پرست راہنما کا کہنا ہے کہ اے پی ڈی ایم کے راہنما اچھے کاموں کی حمایت اور عوامی مفادات کے خلاف کاموں پر لوگوں کو سڑکوں پر لے آئیں گے۔ اے پی ڈی ایم شامل زیادہ تر جماعتوں نے اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے والہانہ استقبال پر بلوچستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت حکومت میں شامل دیگر جماعتیں مری معاہدہ اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کرتے ہوئے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججوں کو بحال کروائیں گی، عدلیہ کی آزادی جمہوریت کے قیام اور ابتدائی مرحلے میں آئین کو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کی حیثیت میں لانے کے لئے کوشش کریں گی۔ جب ان سے پوچھا کہ اگر موجودہ حکومت یہ سب کام نہ کر سکی تو اے پی ڈی ایم کا لائحہ عمل کیا ہوگا، تو انہوں نے کہا کہ اول تو انہیں امید ہے کہ یہ سب کام ضرور ہوں گے لیکن اگر کسی وجہ سے عوامی مفادات کا خیال نہ رکھا گیا تو اس وقت اے پی ڈی ایم اصل حزب اختلاف کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے کاموں میں حمایت اور بدی کے کاموں کی سخت مخالفت کی جائے گی۔
محمود خان نے ان قوتوں کا نام نہیں لیا اور کہا کہ یہ سچ میرے یا آپ کے بولنے سے نہیں بلکہ اصل ان قوتوں کو بولنا چاہیے اور صدق دل سے توبہ کرنی چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ اے پی ڈی ایم کے انتخابی بائیکاٹ کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ فیصلہ بالکل درست تھا اور اسی بائیکاٹ کے نتیجے میں دھاندلی سے پاک انتخابات ممکن ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے حکمرانوں کا منصوبہ مکمل دھاندلی کا تھا لیکن انتخابات سے ایک یا دو روز پہلے ایک ٹیلیفون کے ذریعے دھاندلی رکوائی گئی۔ یہ دھاندلی کس نے رکوائی اس بارے میں محمود اچکزئی نے کچھ نہیں بتایا۔ | اسی بارے میں جسٹس افتخار کوئٹہ پہنچ گئے31 March, 2008 | پاکستان ’عدلیہ بحالی کے لیے وقت دیں گے‘26 February, 2008 | پاکستان امریکی دباؤ میں نہ آئیں: عمران خان24 February, 2008 | پاکستان الیکشن بائیکاٹ مہم لاہور میں 15 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||