BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 April, 2008, 06:16 GMT 11:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد پر جھڑپ، متعدد ہلاکتیں
ایک طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اس کے جنگجوؤں نے ایک افغان فوجی چوکی پر حملہ کیا
پاکستانی دستے، افغان فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی ایک سہ طرفہ جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اگرچہ اس بارے میں تفصیلات زیادہ واضح نہیں ہیں، تاہم طالبان تنظیم کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اس کے جنگجوؤں نے ایک افغان فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

افغان صوبے کنڑ میں پولیس کے سربراہ عبدالجلال جلال کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ اس کا ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب افغانستان کی طرف سے اس کی فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے حوالے سے کہا ہے کہ جھڑپ پاکستانی قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں بدھ کے روز ہوئی۔ میجر جنرل اطہر عباس نے اسے ایک غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔

میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب طالبان جنگجوؤں نے ایک افغان سرحدی چوکی پر حملہ کیا۔ ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک پاکستانی چوکی بھی افغان فوج کی فائرنگ کی زد میں آ گئی جس سے ایک پاکستان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

دونوں جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اس جھڑپ میں آٹھ طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

حالیہ سالوں میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغان فوجوں کے درمیان متعدد مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دونوں ملکوں کے مقامی کمانڈروں نے بدھ کے روز ہی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک ملاقات بھی کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد