BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 January, 2008, 05:52 GMT 10:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف نے امریکہ کو ’نہ‘ کر دی
صدر مشرف
صدر مشرف پر امریکہ کی طرف سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے
ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر مشرف نے حال ہی میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کی کارروائیاں روکنے کے لیے زیادہ امریکی کردار کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ درخواست پاکستان کے دورے پر آئے امریکی خفیہ اداروں کے دو سینئر اہلکاروں نے اس ماہ کے شروع میں کی تھی۔

اپنے یورپ کے دورے کے دوران صدر مشرف نے بارہا کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کو کسی غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

اخبار کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر امریکی تشویش روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

گیارہ جنوری کو اخبار ’دی سٹریٹ ٹائمز آف سنگاپور‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر مشرف نے کہا تھا کہ اگر امریکی فوجی قبائلی علاقوں میں قدم رکھیں گے تو انہیں حملہ آور سمجھا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صدر نے سنگاپور کے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’اگر وہ بغیر اجازت آئے تو یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہو گا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ جو کوئی بھی ہمارے پہاڑوں میں آئے گا وہ اس دن کو پچھتائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد