کوئٹہ کے قریب ٹرین پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب نامعلوم افراد نے کوئٹہ ایکسپریس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس جب سپیزنڈ اور سریاب کے درمیان پہنچی تو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ شروع کر دی اور راکٹ داغے۔ حکام کے مطابق حفاظتی انتظام کے طور پر ریل گاڑی سے پہلے ایک پائلٹ انجن چلایا جاتا ہے اور مشتبہ افراد نے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی ہے جبکہ ریل گاڑی اور مسافر محفوظ رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کوئٹہ ایکسپریس کو سپیزنڈ اور پائلٹ انجن کو سریاب کے مقامات پر روک دیا گیا اور ریل سروس معطل کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے بدھ کو صبح سویرے سپیزنڈ کے مقام پر ہی ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جس سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت قریباً دس گھنٹے تک معطل رہی اور بعد دوپہر پٹڑی کو مرمت کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: ریل کی پٹڑی دھماکے سے تباہ25 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان ’رئیسانی کو ایران کے حوالے نہ کریں‘31 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک03 June, 2008 | پاکستان لاپتہ طالبعلم ،رشتہ دار سراپا احتجاج05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، دو بچے ہلاک05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ: عدلیہ کی بحالی کے لیے ریلی07 June, 2008 | پاکستان اختر مینگل کا زبردست استقبال09 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||