اہلیت: فریق بننےکی درخواستیں رد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے انتخاب لڑنے کی اہلیت کے معاملے میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ ہائی کورٹ کے فل بینچ نے شہباز شریف کی اہلیت کے خلاف درخواست میں اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے اکیس جون کو طلب کیا ہے۔ شریف برادران کے انتخاب لڑنے کی اہلیت کو سید خرم شاہ اور نور الہیْ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ حکومتِ پنجاب اور سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال نے شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست میں اور تجویز کنندہ مہر ظفر اقبال نے نواز شریف کے خلاف درخواست میں فریق بننے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے شریف برادران کی اہلیت کے خلاف درخواستوں پر ان کو نوٹس جاری کیے تھے نواز شریف اور شہباز شریف عدالتی نوٹسوں کی تعمیل کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے شریف برداران کے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف جعمہ کو یک طرفہ کارروائی شروع کر دی۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار سید خرم شاہ کے وکیل رضا کاظم نے یہ موقف اختیار کیا کہ جب الیکشن کمیشن کا ٹربیونل منقسیم فیصلے دے تو الیکشن کمشنر قانون کے تحت نیا الیکشن ٹربیونل تشکیل دے سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے جسٹس فضل میراں چوہان، جسٹس حسنات احمد خان اور جسٹس احسن بھون پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کے موقف کے بعد اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شریف برادران کے خلاف درخواستوں میں فریق بننے کے معاملے میں تمام متفرق درخواستوں کو رد کردیا۔ فل بنچ نے ان متفرق درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ جمعرات تک محفوظ کیا تھا تاہم بنچ نے ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے یہ فیصلہ جمعہ کو سنایا ہے۔ فریق بننے کے لیے حکومتِ پنجاب کی درخواست میں خواجہ حارث نے یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ شہباز شریف صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور انتظامی امور کو چلاتے ہیں اس لیے حکومت پنجاب کو اس معاملے میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔ نواز شریف کے تجویز کنندہ مہر ظفر اقبال کے وکیل سابق وزیر قانون سید اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ تجویز کنندہ کے بغیر انتخابی عمل شروع نہیں ہوتا ہے اس لیے ان کے مؤکل کو فریق بنایا جائے۔ درخواست گزار نور الہیٰ اور خرم شاہ کے وکیل ڈاکٹرمحی الدین قاضی نے ان متفرق درخواستوں کی مخالفت کی۔ خیال رہے کہ شہباز شریف پنجاب کے علاقہ بھکر کی صوبائی اسمبلی کی نشست اڑتالیس سے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنے گئے ہیں جبکہ ان کے بھائی نوازشریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو تئیس سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اہلیت کیس، یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ19 June, 2008 | پاکستان شریف برادر: اہلیت کیس کا فیصلہ18 June, 2008 | پاکستان درخواست ہائی کورٹ بھجوا دی گئی12 June, 2008 | پاکستان شہباز: نو سال بعد پِھر وزیراعلٰی بن گئے08 June, 2008 | پاکستان انتخابی اہلیت، شریف برادران کی طلبی05 June, 2008 | پاکستان نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا05 June, 2008 | پاکستان نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم31 May, 2008 | پاکستان ’عدالتی کارروائی قوم سے دھوکہ‘ 30 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||