BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 June, 2008, 08:47 GMT 13:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
درخواست ہائی کورٹ بھجوا دی گئی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت کی کہ درخواست کو دو روز میں نمٹا دیا جائے
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی الیکشن کمیشن کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے اسے لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا ہے۔

یہ درخواست لاہور کے رہائشی خرم شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو میاں شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کے بارے میں درخواست مسترد کر دی تھی۔

پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے والے جسٹس موسی کے لغاری پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت کی کہ میاں شہباز شریف کی اہلیت کے بارے میں اس درحواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا جائے اور اس درخواست کو دو دنوں میں نمٹایا جائے۔ اس درخواست کی سماعت اٹھارہ جون سے ہوگی۔

 ا س سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی طرف سے میاں شہباز شریف کی اہلیت کے بارے میں دائر درخواست پر منقسم فیصلہ آیا تھا جس میں بینچ میں شامل ایک جج نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جبکہ دوسرے جج کی رائے میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی طرف سے میاں شہباز شریف کی اہلیت کے بارے میں دائر درخواست پر منقسم فیصلہ آیا تھا جس میں بینچ میں شامل ایک جج نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جبکہ دوسرے جج کی رائے میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

اس منقسم فیصلے کے بعد ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا جس میں میاں شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دیے گئے تھےاور وہ بھکر سے ایک صوبائی حلقے سے بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔

عدالت نے درخواست گذار کی طرف سے اس درخواست کو لاہو ر ہائی کورٹ کے علاوہ کسی دوسرے صوبے میں بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی۔
درخواست گذار کے وکیل احمد رضا قصوری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص جس کو سنہ دو ہزار دو میں ہونے والے عام انتخابات میں نااہل قرار دیا گیا ان انتخابات میں اُس کو اہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے چھ ہزار ایک سو پنتالیس ملین روپے کے اثاثہ جات بنائے ہیں اور یہ قومی خزانہ لوٹا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل احمد رضا قصوری نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کو صحیح استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے خلاف کوئی اُمیداور کھڑا نہیں ہوا اور یہ بھی جمہوری روایات کے خلاف ہے۔

اکرم شیخ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے والے خواجہ حارث نے کہا کہ اگر عدالت کی طرف سے کوئی حکم امتناعی جاری کیا گیا تو اسمبلی کی کارروائی متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا بطور وزیر اعلی پنجاب نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

شہباز شریفشہباز شریف
خاندانی کاروبار سے کاروبارِ سیاست تک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد