BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 June, 2008, 07:11 GMT 12:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک شادی پر قبیلے لڑنے کو تیار ہو گئے

سائرہ جتوئی اور اسماعیل سومرو
پولیس کےمطابق مکمل تفتیش کے بعد مقدمے میں ملوث سرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا
پاکستان کےصوبۂ سندھ میں ایک جوڑے سائرہ جتوئی اور اسماعیل سومرو کی شادی دو قبیلوں کےدرمیان تنازعےکا سبب بن گئی ہے۔

سکھر پولیس کےڈی آئی جی بشیر میمن کےمطابق سائرہ اور اسماعیل کو کارو کاری قرار دے کر جتوئی اور سومرو سرداروں نے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر پولیس نے اسےناکام بنادیا اور انہیں بازیاب کرا لیا ہے۔

سکھر کی بیس سالہ سائرہ نے تقریباً ایک برس قبل جتوئی قبیلے اور والدین کی رضامندی کے بغیر اپنی پسند کے نوجوان اسماعیل سومرو سے شادی کرلی تھی۔

سکھ کی تلاش
 شادی کے بعد انہوں نے سکھ کا ایک لمحہ نہیں گزارا اور انہیں ہر وقت خدشہ رہتا ہے کہ کہیں وہ قتل نہ کیے جائیں۔ مگر انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے
سائرہ جتوئی
جتوئی قبیلے نے سائرہ کو کاری قرار دے دیا اور کاروکاری کی رسم کے تحت سائرہ کے قتل کا فیصلہ ہو گیا۔

سکھر پولیس کےمطابق سائرہ کی قبیلے سے باہر شادی کا بدلہ لینےکےلیے مبینہ طور پر ان کے قبیلے والوں نے اسماعیل سومرو کےماموں ڈاکٹر جاوید سومرو کو ان کی اہلیہ سمیعہ سمیت سکھر شہر سے اغوا کرلیا تھا۔

دونوں مغوی میاں بیوی کو پندرہ دنوں کے بعد اس یقین دہانی پر رہا کیا گیا کہ سومرو قبیلے کے سردار سائرہ کو جتوئی قبیلے کے سردار عابد جتوئی کےحوالے کر دیں گے۔

سکھر پولیس کےمطابق شکارپور سے رکن صوبائی اسمبلی عابد جتوئی نے ایک اور سردار اور سابق رکن اسملبی جنید سومرو کے ساتھ مل کر دونوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ان کےخلاف مقامی تھانے میں پولیس نے اپنی طرف سے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سکھر پولیس نے سائرہ اور اسماعیل کےابتدائی بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ منتقلی سےقبل ڈی آئی جی آفس سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نےکہا تھا کہ اسماعیل نے ان کےوالدین سے باضابطہ رشتہ مانگا تھا مگر انہوں نے جتوئی نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

والدین کا انکار
اسماعیل نے ان کےوالدین سے باضابطہ رشتہ مانگا تھا مگر انہوں نے جتوئی نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا تھا
سائرہ جتوئی
سائرہ کےمطابق والدین کے انکار کے بعد دونوں نے کورٹ میریج کرلی اور کراچی میں سکونت اختیار کرلی مگر سکھر سے اسماعیل کے ماموں ڈاکٹر کی بیوی سمیت اغوا کے بعد سومرو قبیلے کے سردار جنید سومرو نے انہیں فون کر کے شکارپور اپنے بنگلے پر طلب کیا اور انہیں وہاں رہائش اختیار کرنے کو کہا۔

سائرہ کےمطابق جنید کے بنگلے سے جب انہیں ایک رات الگ الگ کیا گیا توانہیں قتل کا خدشہ محسوس ہوا اور انہوں نے پولیس سے مدد مانگی ۔

سائرہ کےمطابق شادی کے بعد انہوں نے سکھ کا ایک لمحہ نہیں گزارا اور انہیں ہر وقت خدشہ رہتا ہے کہ کہیں وہ قتل نہ کیے جائیں۔ مگر انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

سکھر پولیس کےمطابق سائرہ اسماعیل مقدمے کی مکمل تفتیش کے بعد اس میں ملوث سرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔

سندہ میں پیار کی شادی کے بعد دو قبیلوں کے درمیاں تصادم کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ چند سال قبل پنوعاقل کی شائستہ عالمانی اور بلخ شیر مہر کی شادی کے بعد مہر عالمانی قبیلوں کےدرمیان تنازعہ بڑہ گیا تھا۔

کئی مہینوں کے تنازعے کےبعد غیر سرکاری تنظیموں نے شائستہ اور بلخ شیر کی مدد کی اور انہیں ناروے بھیج دیا، جس کے بعد عالمانی اور مہر قبیلوں کی بندوقیں ایک دوسرے کے سروں سے نیچے ہوسکی تھیں۔

اسی بارے میں
’شائستہ کو طلاق دے دی‘
03 December, 2003 | پاکستان
پیار کیا کوئی چوری نہیں کی
02 December, 2003 | پاکستان
ٹھٹہ:تشدد کا نیا واقعہ
30 September, 2003 | پاکستان
سُسر نے زنجیروں میں باندھا
30 September, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد