BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 April, 2008, 18:16 GMT 23:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگٹیوں پر مقدمات کی تفصیلات طلب

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ان کوشش ہے کہ اس طرح کے تمام جعلی مقدمات واپس لے لیے جائیں
بلوچستان حکومت نے نواب اکبر بگٹی اور ان کے خاندان کے خلاف دائر تمام مقدمات کی تفصیل طلب کی ہے اور بقول وزیرِاعلیٰ بلوچستان کے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام جعلی مقدمات واپس لے لیے جائیں۔ دریں اثنا ڈیرہ بگٹی اور کاہان کے علاقوں میں کشیدگی بر قرار ہے۔

ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نواب اکبر بگٹی اور ان کے خاندان کے خلاف گزشتہ تین سالوں میں دائر کیے گئے مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے صحافیوں سے کہا ہے کہ ان کوشش ہے کہ اس طرح کے تمام جعلی مقدمات واپس لے لیے جائیں اور انہوں نے تفصیلات مانگی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی، ان کے دو پوتوں براہمداغ بگٹی اور علی خان بگٹی اور ان کے کئی ساتھیوں پر اغواء برائے تاوان اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق دو درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں اور یہ مقدمات دسمبر دو ہزار پانچ کے بعد درج کیے گئے ہیں جب ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

کوئٹہ میں ذوالفقار علی بھٹو دور کے وفاقی وزیر اطلاعات اور انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق چیئرمین طاہر محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی حکومتوں نے اس طرح کے مقدمات واپس لیے ہیں اور آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ وہ لوگ جو متاثر ہوئے ہیں وہ عدالت میں جا سکتے ہیں لیکن اس میں حکومت فریق نہیں ہو گی۔

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ انہیں صوبائی حکومت کی کوششوں پر شک نہیں ہے لیکن اختیارات کسی اور کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت بلوچ اور نواب اکبر بگٹی کے بیٹے کی حیثیت سے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف نواب بگٹی بالاچ مری اور سینکڑوں دیگر افراد کی ہلاکت کے خلاف عدالت میں ضرور جائیں گے۔

عدالت میں ضرور جاؤں گا
 بلوچ اور نواب اکبر بگٹی کے بیٹے کی حیثیت سے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف نواب بگٹی، بالاچ مری اور سینکڑوں دیگر افراد کی ہلاکت کے خلاف عدالت میں ضرور جاؤں گا
جمیل اکبر بگٹی

ادھر ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سوئی کے مضافات میں سرچ آپریشن جاری ہے اور کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کے تبادلے کے بعد ان کے مکان اور دفتر سے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سوئی کے قریب پٹ فیڈر کے علاقے میں سندھ رینجرز نے کوئی چھ چوکیاں خالی کی ہیں جہاں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ قلعے میں نواب اکبر بگٹی کی مبینہ قبر پر بڑی تعداد میں فوجی موجود ہیں۔

تاریخی پس منظر
بلوچستان کو پہلا گھاؤ سن سینتالیس میں لگا
پراسرار گمشدگی
اکبر بُگٹی کے مخالفین کدھر ہیں؟
حکومتی بیانات
نواب اکبر بگٹی کیسے مارے گئے؟
راز فاش نہ ہوجائے
پہلے بگٹیوں کا خوف تھا، اب خفیہ والوں کا ہے
تصویروں میں
ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر کی تدفین
بگٹی، سوالیہ نشان
حکام کے بدلتے بیانات سے معاملے میں الجھاؤ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد