’نہ بحالی نہ صدر کا مواخذہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں نہ تو معزول ججوں کو بحال کروائیں گی اور نہ ہی صدر پرویز مشرف کو ہٹانے کے لیے اُن کا مواخذہ کیا جائے گا۔ شجاعت حسین نے یہ بات سنیچر کو لاہور میں واقع مسلم لیگ ہاوس میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کی۔ اس پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی اُن کاساتھ موجود تھے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ججوں کی بحالی کے لیے جو تیس دن کی بات ہو رہی ہے وہ پوری نہیں ہوگی اور ججوں کو بحال نہیں کرایا جائے گا۔ اُن کے بقول تیس دن کے بعد لوگوں کو بتایا جائےگا کہ ججوں کی بحالی کے مسئلے کو قومی مفاد کی خاطر مؤخر کر دیا گیا ہے جس طرح کہ پہلے اتحادی جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ وہ صدر مشرف سے حلف نہیں لیں گے لیکن پھر ملکی مفاد کا بہانہ کر کے اُن سے حلف لیا گیا ہے۔ صدر مشرف کے مواخذے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے صدر کا کہنا تھا کہ صدر کا مواخذہ کرنے کا معاملہ اتحادی جماعتوں کی طرف سے محض ایک کھوکھلا دعویٰ ہے اور کوئی اُن کو (صدر مشرف کو) اُنکے عہدے سے نہیں ہٹائے گا۔
مستقبل میں صدر مشرف کے ساتھ چلنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شجاعت حسین نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا۔ پرویز الہی نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کہتے تھے اُن کا صدر مشرف کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن اب وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ صدر قومی اثاثہ ہیں۔ کراچی میں مسلم لیگ قاف کے دفتر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ اب اطلاعات مل رہی ہیں کہ لاہور میں بھی قاف لیگ کے دفتر پر قبضہ کیا جائے لیکن یہاں ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ’یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے‘۔ |
اسی بارے میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین میں کم22 February, 2008 | پاکستان مسلم لیگ(ق) کی شکست وکلاء تحریک کی کامیابی: اعتزاز19 February, 2008 | پاکستان شجاعت، رشید، اعجازالحق کی ہار18 February, 2008 | پاکستان ’چوہدری شجاعت کا بیان پاگل پن‘22 October, 2007 | پاکستان کالعدم تنظیم اور مسلم لیگ کا ساتھ16 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||