BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 March, 2008, 05:13 GMT 10:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایوان صدر میں وزیر اعظم سےحلف کی تیاریاں

 یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی پچیس مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
ایوان صدر میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے کا حلف دینے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ صدر پرویز مشرف گیارہ بجے وزیر اعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔صدر پرویز مشرف کا آٹھ سالہ دور میں پانچویں وزیر اعظم سے حلف ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، میاں نواز شریف اور شہباز شریف ایوان صدر سے دعوت موصول ہونے کے باوجود، وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ ان کی جماعت کے وفاقی وزیر صدر جنرل پرویز مشرف سے مجبوراً حلف لیں گے لیکن وہ جنرل مشرف کو قانونی صدر نہیں مانتے اور انہیں عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم بدھ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پیپلز پارٹی کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی منگل کو اکیلے حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ان کی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

حکمراں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے دوران بھی تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کو اجلاس ملتوی ہونے کے بعد بھی دارالحکومت میں ہی موجود رہیں تاکہ بدھ کو نو منتخب وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے وقت ان کی ایوان میں موجودگی یقینی ہو۔

پیر کے روز پاکستان کی نو منتخب قومی اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو نیا قائدِ ایوان منتخب کر لیا ہے۔انہیں 264 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدِمقابل امیدوار چودہری پرویز الہٰی 42 ووٹ حاصل کر سکے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنے پہلے مختصر خطاب میں گرفتار ججوں کی فوری رہائی کا ’حکم‘ دیا ہے لیکن کہا ہے کہ جج اپنے مسائل احتجاج کی بجائے پارلیمان کے اندر حل کرائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی حکومت بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے کروانے اور ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر معافی کے لیے پارلیمان میں قرارداد پیش کرے گی۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قائدِ ایوان یوسف رضا گیلانی جبکہ مسلم لیگ قاف کی طرف سے چودھری پرویز الہیٰ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار تھے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کا طریقہ اختیار نہیں کیا گیا اور
سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پانچ منٹ کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجانے کے لیے کہا تا کہ وہ اراکین جو لابی میں یا ایوان سے باہر ہیں اندر آ جائیں۔ اس کے بعد یوسف رضا گیلانی کے حامیوں کو لابی اے جبکہ پرویز الٰی کے حامیوں کو لابی بی میں جانے کو کہا گیا۔

یوسف رضا گیلانی تیس برس کا سفر
ضلع کونسل چئرمین سے وزارتِ عظمٰی تک
امین فہیمپارٹی کو نقصان نہیں
’عہدوں کے پیچھے اصول توڑنا درست نہیں‘
مشرفاقتدار کے ایوانوں میں
ایوان صدر اور پارلیمان میں احتیاط کا راج
زرداری ہاؤسزرداری ہاؤس
اسلام آباد کا مصروف ترین گھر
فہمیدہ مرزاکون کون سپیکر رہا
فہمیدہ مرزا پہلی خاتون سپیکر منتخب ہوئیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد