BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فہمیدہ مرزا اٹھارویں سپیکر

فہمیدہ مرزا
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ملک کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہوئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر جبکہ مجموعی طور پر ملک کی قومی اسمبلی کی اٹھاریں سپیکر منتخب ہوئی ہیں۔

اس سے پہلے ایک خاتون بیگم اشرف عباسی دو مرتبہ قومی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوچکی ہیں۔

قومی اسمبلی کی سپیکرز کی تاریخ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے پہلے قائداعظم محمد علی جناح، مولوی تمیزالدین، عبدالوہاب خان، فضل القادر، عبدالجبار خان، ذوالفقار علی بھٹو، فصل الہی چوہدری، صاحبزادہ فاروق علی، ملک معراج خالد ، سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ، گوہر ایوب خان، سید یوسف رضا گیلانی، الہی بخش سومرو اور چوہدری امیر حسین قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

بیگم اشرف عباسی پہلی مرتبہ سنہ انیس سو بہتر میں اُس وقت قومی اسبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی تھیں جب پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو قومی اسمبلی کے پریزیڈنٹ بنے۔ اس کے بعد وہ دوسری مرتبہ انیس سو اٹھاسی میں پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بےنظیر بھٹو کے وزارت اعظمی کے دور میں ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئیں۔

صاحبزادہ فاروق علی قومی اسمبلی کے پہلے سپیکر تھے جنہوں نے انیس سو تہتر کے آئین کے تحت حلف لیا تھا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی سپیکر کی تاریخ میں مولوی تمیز الدین خان سب سے زیادہ عرصے تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے۔ وہ قومی اسمبلی کے پریزیڈنٹ چودہ دسمبر انیس سو اڑتالیس میں منتخب ہوئے اور انیس سو چون تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس طرح ان کے عہدے کی معیاد پانچ سال دس ماہ اور دس دن بنتی ہے جبکہ وہ دوسری مرتبہ انیس سو باسٹھ سے انیس اگست انیس سو ترسیٹھ تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے اس طرح ان کے عہدے کی معیاد ایک سال دو ماہ اور سات دن بنتی ہے۔

چوہدری امیر حسین
چوہدری امیر حسین قومی اسمبلی کے دوسرے سپیکر ہیں جو سب سے زیادہ عرصے تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے اور وہ بطور سپیکر انیس نومبر سنہ دوہزار دو سے لیکر انیس مارچ دو ہزار آٹھ تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس طرح ان کے عہدے کی معیاد پانچ سال اور چار ماہ ہے۔

فضل الہی چوہدری سب سے کم عرصے کے لیے قومی اسمبلی کے سپیکر رہے ہیں اور ان کے عہدے کی معیاد ایک سال سے بھی کم ہے۔ وہ پندرہ اگست انیس سوبہتر کو قومی اسمبلی کے سپیکربنے تھےاور سات اگست انییس سو تہتر میں ان کو عہدے سہ ہٹایا گیا تھا۔

مولوی تمیزالدین اور ملک معراج خالد دو ایسے افراد ہیں جو دو دو مرتبہ قومی اسبملی کے سپیکر رہے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح ملک کی اسمبلی کے پہلے پریزیڈنٹ منتخب ہوئے تھے اس عہدے پر وہ گیارہ اگست انیس سو سنتالیس سے لیکر گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس یعنی اپنی وفات تک فائز رہے۔

اسی بارے میں
وزیر اعظم کی اسامیاں
13 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد