BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 March, 2008, 19:01 GMT 00:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پارٹی کو نقصان نہیں ہو گا‘

مخدوم امین فہیم
عہدوں کے پیچھے اصول توڑنا درست نہیں ہے اور میں اصولوں پر قائم رہنے کی کوشش کروں گا
پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چئرمین مخدوم امین فہیم نے یوسف رضا گیلانی کے امیدوار نامزد ہونے کے بعد کہا کہ انہیں بہت پہلے سے معلوم تھا کہ یہی کچھ ہوگا۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم کے امیدوار نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے پیر کو اسمبلی جائیں گے۔

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی ان کی اپنی پارٹی ہے جس کے لیے انہوں نے خون پسینا بہایا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کیے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ عہدوں کے پیچھے اصول توڑنا درست نہیں ہے اور میں اصولوں پر قائم رہنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے بارے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ عوام کی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔


وزیراعظم کی نامزدگی سے قبل مخدوم امین فہیم نے کئی بار یہ کہا تھا کہ اگر ان کی جگہ کسی اور کو وزیرِاعظم نامزد کیا گیا تو وہ دیکھ لیں گے تاہم اس بات کے جواب میں مختلف ٹی وی چینلز سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ ایسا آخری وقت تک اس لیے کہہ رہے تھے کہ وہ وزیراعظم کے امیدوار تھے کیونکہ یہ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی اور میں ان کی خواہش کا احترام کررہا تھا۔ اب آخر میں جو فیصلہ پارٹی نے کیا تو اب پارٹی آگے چلے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا انہیں اعلان کرنے سے پہلے اعتماد میں لیا گیا تھا، مخدوم امین فہیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اعلان کے لیے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور یہ آپس میں پارٹی کے لوگوں کے ساتھ مشاورت ہوتی رہی۔ بہرحال اب فیصلہ آگیا ہے اور جو بھی فیصلہ ہے اس کو آگے لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دعا کروں گا کہ آنے والی حکومت جمہوریت کو بحال رکھنے کے لیے جدوجہد کرے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ان کی توقعات پر پورا اترے۔

پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی ہے اور ابھی ان کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے بلاول کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

آصف علی زرداریپی پی پی کی خاموشی
وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی میں تاخیر
بے نظیرنئے سیاسی اشارے
مشرف کےحدود خطاب میں مفاہمت کے اشارے؟
ناہید خانپی پی پی کا مظاہرہ
پارلیمان کے سامنے جیالوں کے نعرے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد