BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 March, 2008, 00:50 GMT 05:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سربجیت سنگھ کا بلیک وارنٹ
سربجیت سنگھ کی ایک تصویر
سربجیت کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیگناہ ہے
پاکستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق صدر مشرف نے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا پانے والے بھارتی شہری کے موت کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق منجیت سنگھ جو خود کو سربجیت سنگھ بتاتا ہے، اس کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

بھارتی شہری منجیت سنگھ یا سربجیت سنگھ کو 1991 میں جاسوسی اور مختلف بم دھماکوں کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان بم دھماکوں میں تقریباً 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق سربجیت سنگھ کو پہلی اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

سربجیت کا کہنا ہے کہ وہ غلط شناخت کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 1990 میں نشے کی حالت میں غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے تھے اور پاکستانی انہیں منجیت سنگھ سمجھ رہے ہیں جن پر بم دھماکوں کا شبہ تھا۔

اپیل
سربجیت سنگھ کی رہائی کے لیے اپیل کرتی بچیاں

پاکستانی اہلکاروں کا موقف ہے کہ انہیں اس وقت پکڑا گیا جب وہ بم دھماکوں کے بعد سرحد پار کر کے بھارت جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس معاملے پر جب پاکستان کے انسانی حقوق کے امور سے متعلق نگراں وزیرانصار برنی ایڈوکیٹ سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے سربجیت سنگھ کے وارنٹ برائے سزائے موت جاری کیے جانے سے نہ صرف لاعلمی ظاہر کی بلکہ یہ بھی کہا کہ عموماً اتوار کے دن اس طرح کے وارنٹ جاری نہیں کیے جاتے اور وہ اس بارے میں صبح اپنی وزارت کے ذریعے ایوان صدر سے معلومات حاصل کر کے ہی کوئی حتمی بات کہہ سکتے ہیں۔

انصار برنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سربجیت سنگھ اب تک اٹھارہ برس کی قید کاٹ چکا ہے اور یہ مدت عمر قید کی سزا سے بھی زیادہ ہے اور یوں سربجیت کی قید اب انسانی حقوق کا ایک معاملہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ انصار برنی کے مطابق وہ اسی نقطۂ نظر کے تحت پیرکے دن سربجیت کے لیے رحم کی اپیل صدر پاکستان کو بھجوائیں گے۔

اس ماہ کے آغاز میں صدر مشرف نے ایک اور بھارتی شہری کشمیر سنگھ کی سزا معاف کروا کر انہیں رہا کر دیا تھا۔ کشمیر سنگھ جاسوسی کے الزام میں 35 سال پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید رہے۔

اسی بارے میں
سربجیت کی درخواست واپس
29 September, 2005 | پاکستان
سربجیت : سزائے موت کا حکم
27 September, 2005 | پاکستان
’کیس کچھ کمزور ہے‘
30 August, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد