BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 May, 2006, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سربجیت سنگھ سے ملنے دیا جائے‘

سربجیت سنگھ
سربجیت کو چار مقدمات میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے
پاکستان میں سولہ سال سے قید بھارتی شہری سربجیت سنگھ عرف منجیت سنگھ کے وکیل نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے حکام انہیں اپنے مؤکل سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ ان کے مؤکل کی سزائے موت کے خلاف تین نظر ثانی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سربجیت کے وکیل رانا عبدالحمید نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انہیں اپنے مؤکل سے ملنے کی صرف ایک بار اجازت دی گئی اور اس وقت سے اب تک پنجاب کے سیکرٹری داخلہ انہیں اپنے مؤکل سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ سربجیت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ملنے کی درخواست پر محکمہ داخلہ کہتا ہے کہ وہ ایک ہائی سیکیورٹی قیدی ہیں اور وہ اس درخواست پر غور کررہے ہیں۔

سربجیت سنگھ عرف منجیت سنگھ کو انیس سو نوے میں لاہور، فیصل آباد اورقصور میں چار بم دھماکے کرنے اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ ان چار دھماکوں میں کُل چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سربجیت سنگھ کے وکیل رانا عبدالحمید نے کہا کہ ایک مقدمہ میں سربجیت سنگھ کی اپیل سپریم کورٹ نے فنی بنا پر اس وجہ سے مسترد کردی تھی کہ وہ تقریبا پونے دو سال کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ میں نظر ثانی کی اپیل بھی مسترد کی جاچکی ہے۔

سربجیت کے وکیل پریس کانفرنس کے دوران

وکیل نے کہا کہ کسی قیدی کا اس کے وکیل سےملنا آئینی حق ہے جو سربجیت کو نہیں دیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ موت کی کوٹھری میں قیدی کو عدالت میں اپیل کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا جیل حکام کا فرض تھا جو انہوں نے ادا نہیں کیا۔

وکیل نے یہ بھی کہا کہ سربجیت سنگھ اور ان کے اہل خانہ نے صدر مملکت پرویز مشرف سے ان کی موت کی سزا معاف کرنے کے لیے رحم کی اپیل کی ہوئی ہے اور وہ صدر مملکت سے اس پر ہمدردانہ غور کی درخواست کرتے ہیں۔

پاکستان کے آئین کے مطابق ملک کا صدر کسی بھی مجرم کی رحم کی اپیل پر اس کی سزا کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ منجیت سنگھ درحقیقت امرتسر کے رہنے والے سربجیت سنگھ ہیں اور پاکستانی حکومت کو ان کی شناخت کے بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
سربجیت : سزائے موت کا حکم
27 September, 2005 | پاکستان
سربجیت کی درخواست واپس
29 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد