BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 August, 2005, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملاقات کروائی جا سکتی ہے: نعیم خان

منجیت
منجیت کو 1990 میں گرفتار کیا گیا
دفتر خارجہ کے ترجمان نعیم خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارتی ہائی کمیشن کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے بھارتی شہری سے ملاقات کی اجازت دے دی گی۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں بھارتی ہائی کمیشن سے ’قونصلر ایکسس‘ یعنی متعلقہ ملزم تک سفارتکاروں کو رسائی دینے کی باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے اور حکومت اس پر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

منجیت سنگھ عرف سربجیت سنگھ کو مبینہ طور پر بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں متعدد بم دھماکے کرنے کے جرم میں سن انیس سو نوے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد انہیں لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی اور معاملہ عدالتوں میں التواء کا شکار رہا لیکن گزشتہ ہفتے جب پاکستان کی عدالت اعظمیٰ نے اپیل مسترد کردی تو ایک بار پھر اس بارے میں خبریں شائع ہونا شروع ہوئیں۔

بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی جا سکتی ہے اور وہی اس بات کے مجاز ہیں۔ بھارت کے بیشتر اخبارات اور ٹی وی چینلز نے منجیت سنگھ کو جاسوسی کے الزام میں ملنے والی سزا کے بارے میں نمایاں طور پر خبریں شائع اور نشر کی ہیں۔

کئی بھارتی اخبارات نے سربجیت کی بیوی، بچوں اور بہن کی تصویریں بھی شائع کی ہیں جو پھانسی کے پھندوں کے سامنے کھڑی ہیں۔ ان سبھی نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر سربجیت سنگھ کو پھانسی دی گئی تو وہ خودکشی کر لیں گی اور اس کی ذمہ داری ہندوستان و پاکستان کی حکومتوں پر ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جب منجیت سنگھ کو سزا دینے کا حکم آیا تو اس کے بعد ان کے خاندان نے کہا کہ ان کا نام منجیت سنگھ نہیں بلکہ سربجیت سنگھ ہے۔

اس صورتحال کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پر تشویش ظاہر کی گئی اور کچھ اراکین کا کہنا تھا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہوسکتا ہے۔

منجیت یا سربجیت سنگھ کے معاملے میں بھارتی حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دینے اور پاکستان کی جانب سے اس پر مثبت رد عمل ظاہر کرنے سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں مکمل طور پر اس معاملے میں ملوث ہوچکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد