جرگے پر طالبان حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے ایک قبائلی جرگے پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں چار قبائلی سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سنچر کے شام پانچ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے گاؤں سپین وام کے علاقے کیتو بریج میں علاقائی مسائل کے سلسلے میں حسن خیل اور گُربز قبائل کا ایک جرگہ ہو رہا تھا کہ شوہ کی جانب سے چھ گاڑیوں میں سوار مسلح مقامی طالبان جرگے کے مقام پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق مقامی طالبان نے جرگے قریب سے جرگے میں شامل قبائل پر خودکار ہھتیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں حسن خیل قبائل کے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جرگے کے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ سپین وام کے مقامی لوگوں کے مطابق جرگہ میں موجود دو بھائی شیراعظم خان اور دریا خان ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق حسن خیل قبائل اور مقامی طالبان کے درمیان چند دنوں سے علاقائی تنازعات پرناراضگی چل رہی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام نہیں ہے اور ان علاقوں میں تمام معاملات کے فیصلے جرگے کے ذریعے ہوتے ہیں لیکن گزشتہ چھ سات سال سے جرگوں کے فیصلے غیر موثر ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں پانچ فوجیوں سمیت سات ہلاک02 June, 2006 | پاکستان وزیرستان کے لیئے نئی’فورس‘03 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: فوجی حملےمیں18 ہلاک10 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: بھتہ خور سمیت چھ ہلاک26 June, 2006 | پاکستان سات سکیورٹی اہلکار ہلاک26 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایف سی کے چار اہلکار رہا22 July, 2006 | پاکستان اٹھاون طالبان افغانستان کے حوالے23 July, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: مزید قیدی رہا 24 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||