وزیرستان: بھتہ خور سمیت چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک مشہور بھتہ خور سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقع وزیرستان کے دور دراز سرحدی علاقے شاوال میں پیر کی صبح پیش آیا جس میں حملہ آوروں نے گلدور نامی بھتہ خور کے گھر پر حملہ کیا۔گلدور اور ان کے پانچ دوسرے ساتھی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ گلدور اپنے ساتھوں کے ساتھ اپنے گھر کے حجرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ قریب سے کئی راکٹ ان پرداغے گئے ۔ حملہ آوروں نے بعد میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ حملے کےنتیجے میں مکان کا حجرہ تباہ ہو گیا اور تمام افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔مقامی لوگوں نے چند گھنٹوں بعد ان افراد کی لاشیں ملبے سے نکالیں۔ مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے صرف گھر کے حجرے کو نشانہ بنایا جس وجہ سے گھر کا بقیہ حصہ متاثر نہیں ہوا اور گھر کے دیگر افراد زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اس سے پہلے بھتہ خوروں کے خلاف کئی مرتبہ کارروائی کر چکے ہیں۔ اس قسم کے واقعات میں چالیس سے زیادہ بھتہ خوروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور ان کے گھروں کو بھی نذرِ آتش کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان سے اچھی خبر26 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: سات فوجی زخمی15 June, 2006 | پاکستان وزیرستان:لواحقین میں دو کروڑ تقسیم13 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو خاصہ دار ہلاک16 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: فوجی حملےمیں18 ہلاک10 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: حکومت کےحامی عالم قتل02 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||