سب سے مذاکرات کرنے ہونگے: اسفند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان بحال کرنے کے لیے پڑوسی ممالک اور طالبان سمیت تمام فریقوں سے مذاکرات کے علاوہ وہاں سیاسی اور معاشی اصلاحات کرنی ہوں گی۔ باچا خان مرکز پشاور میں پیر کو پارٹی اجلاس کی صدارت کے بعد اخباری نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے قوم پرست رہنما نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے کےلیے وہاں موجودہ نظام کو مکمل طورپر تبدیل کرنا ہوگا اور قبائلیوں کو سیاسی اور معاشی حقوق دینے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قبائلی علاقوں میں طالبان سمیت تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر مکمل اختیارات کے ساتھ دعوت نہیں دی جاتی اس وقت تک وہاں عدم تحفظ اور دوسرے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ان کے مطابق ’جب ہم ہندوستان کے صدر ڈاکٹر من موہن سنگھ سے امن بات چیت کرسکتے ہیں تو پھر طالبان رہنما بیت اللہ محسود سے کیوں نہیں، وہ اس ملک کے شہری تو ہیں، مگر صرف مذاکرات سے معاملہ حل نہیں ہوگا بلکہ وہاں انگریزوں کے دور سے رائج نظام کو بھی بدلنا ہوگا‘۔
اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے حالیہ ملاقات کے بارے میں اے این پی کے سربراہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چئرمین سے صوبے کے نام کی تبدیلی اور صوبائی خودمختاری پر ان کی بات ہوئی ہے جس کے لیے وہ اے این پی کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا عدلیہ اور معزول ججوں کی بحالی کے معاملے پر بھی موقف واضح ہے جس کے مطابق اس اہم مسئلے کو نئی پارلمینٹ میں حل کیا جانا چاہیے۔ اسفند یار ولی کے مطابق مرکز میں ان کی پارٹی پیپلز پارٹی کا جبکہ صوبے میں پیپلز پارٹی اے این پی کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف کا مواخذہ جذباتی باتوں کے سوا کچھ نہیں۔ ان کے مطابق کسی سیاسی جماعت کو بھی اس وقت پارلمینٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے اور ایوان بالا میں جو اتحاد بننے جا رہا ہے اس کے پاس بھی سادہ اکثریت نہیں پھر وہ کس طرح صدر کا مواخذہ کرینگے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر کرک اور کوہاٹ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سرحد اسمبلی کے دو اراکین میاں نثار گل اور امجد افریدی نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ | اسی بارے میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے چیلنج23 February, 2008 | پاکستان شدت پسندی، اے این پی کا بڑا چیلنج23 February, 2008 | پاکستان ’خود کش نہیں ٹارگٹ کلنگ تھی‘10 February, 2008 | پاکستان انتخابی ریلی میں دھماکہ، 22 ہلاک09 February, 2008 | پاکستان کراچی: دکانیں بند،گاڑیاں نذرِ آتش07 February, 2008 | پاکستان اے این پی کے نائب صدر ہلاک06 February, 2008 | پاکستان سیاسی قیدیوں پر تشدد کا الزام15 January, 2008 | پاکستان ’مختصر التواء میں حرج نہیں‘01 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||