BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 February, 2008, 13:05 GMT 18:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی ریلی میں دھماکہ، 22 ہلاک

انتخابات میں صرف نو دن باقی رہے گئے ہیں
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں حکام کا کہنا ہے کہ قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اجتماع میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بظاہر خودکش حملہ تھا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے تاہم صوبہ سرحد کے نگران وزیر صحت سید کمال شاہ نےمرنے والوں کی تعداد بیس بتائی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود تحصیل شب قدر کے ڈی ایس پی احسان الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی شام ساڑھے پانچ بجے شب قدر کے علاقے دوآبہ نحقی کے محلے توحید خیل میں واقع ڈاکٹر وارث خان کی بیٹھک (حجرے) میں اس وقت پیش آیا جب عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی اجتماع جاری تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے وقت پندرہ سے زائد پولیس اہلکار مکان کے گیٹ اور چھت پر موجود تھے۔ان کے بقول دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے چارسدہ اور شب قدر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے بعد میں ان میں سے زیادہ تر کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور دیگر ضلعی قائدین کے پہنچنے کے بعد جونہی تلاوت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز کیا گیا تو سٹیج سے تقریباً دس قدم کے فاصلہ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ افراسیاب خٹک حملے میں محفوظ رہے۔

ان کے بقول تنگ و تاریک گلی میں واقع تقریباً ایک کنال سے زائد رقبے پر مشتمل مکان میں منعقدہ اجتماع میں آٹھ سو سے زائد افراد جمع تھے۔دھماکے کی شدت کی وجہ سے مکان کی دیوار میں بڑا سا سوراخ بن گیا جبکہ برآمدہ کی چھت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے جسم کے اعضاء،خون، سرخ ٹوپیاں، گلدستے، کرسیاں بکھر پڑی تھیں۔

مکان سے متصل مسجد کے دروازوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے تھے ۔ مرنے والے میں باپ بیٹا اور دو بھائی بھی شامل تھے جن کے گھروں سے عورتوں کے رونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کو پہلی مرتبہ خوکش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں عیدا لاضحی کی نماز کے موقع پر سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر دوسرا خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور ستر سے کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
بلوچستان: ایک ہلاک تین زخمی
29 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد