گھر کے اندر دھماکہ: تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایک مکان کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پشاور کے علاقہ گلبہار کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اعجاز نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح سویرے تقریباً پانچ بجے توحید آباد باچا ڈاگ کے علاقہ میں واقع ایک گھر کی بیٹھک میں تین افراد بارودی مواد بنانے میں مبینہ طور پر مصروف تھے کہ اس دوران میں بارود ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے جس میں بقول ان کے تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سےدو کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک کا تعلق قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی سے ہے جبکہ دوسرا شخص مقامی بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک دستی بم بھی ملا ہے۔ پولیس آفسر کے مطابق گھر کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیاہے جنہوں نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ان کا تعلق مہمند ایجنسی کے علاقےلکڑو سے ہے جہاں سے چند ماہ قبل پشاورمنتقل ہوگئے تھے۔ان کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے ایک شخص پہلے بھی ان کے گھر میں مہمان بنکر ٹھرا تھا۔ محمد اعجاز کا مزید کہنا ہے کہ بدھ ہی کی صبح اسی علاقے میں سی ڈی فروخت کرنے والی ایک دکان کے ساتھ بھی ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دکان کے باہر کےدروازے کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ گلبہار کا علاقہ پشاور میں میوزک اور سی ڈی سینٹرز اور اسٹوڈیوز کے لیے شہرت رکھتا ہے جس سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بم حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ | اسی بارے میں پشاور کی ایک خون آشام شام18 January, 2008 | پاکستان پشاور دھماکہ: مزید دو زخمی دم توڑگئے18 January, 2008 | پاکستان نواں فرقہ وارانہ خود کش حملہ17 January, 2008 | پاکستان لاہور بم دھماکہ، تیئس افراد ہلاک10 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||