ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی میں نگراں وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ بس اڈے کے قریب ایک دکان کے سامنے ہوا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس افسر مجاہد اکبر نے بتایا ہے نگران وزیر اعلیٰ سردار صالح بھوتانی کے گزرنے کے کوئی ایک گھنٹے بعد دھماکہ ہوا ہے اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والا شخص خود بھی ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے ایک شخص کی شناخت ہو گئی ہےجس کا نام انہوں نے لعل گور بگٹی بتایا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے اور اس کا نشانہ سرکار کے حمایت یافتہ شخص کا بیٹا اور اس کے دو محافظ تھے اور یہ تینوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرباز بلوچ نے دیگر زخمی ہونے والے افراد سے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا کوئی شخص بم نصب کرتے وقت ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ادھر مقامی صحافی شریف منگی نے بتایا ہے کہ اس واقع کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے اور ہسپتال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں۔ یاد رہے دو روز پہلے کوئٹہ کے سبزل روڈ پر بھی ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا جس کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ شخص خود کہیں بم نصب کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں ہی بم پھٹ گیا ہے جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس سعود گوہر نے بتایا تھا کہ دو ہزار چھ کی نسبت دو ہزار سات میں دہشت گردی کی وارداتوں میں انیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب دو ہزار آٹھ کے آغاز سے ہی دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک05 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: متعدد دھماکے، کئی ہلاک 04 February, 2008 | پاکستان بلوچستان:پرتشدد واقعات، گرفتاریاں03 February, 2008 | پاکستان ’مشرف خطرہ ہیں، استعفیٰ دیں‘31 January, 2008 | پاکستان کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی10 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک06 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||