بلوچستان:پرتشدد واقعات، گرفتاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے سپینی روڈ پر ایک دھماکے سے فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور نے دو مشتبہ افراد کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ سپینی روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا اور جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ایف سی کی گاڑی اس مقام سے گزر رہی تھی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایف سی کی گاڑی پر حملہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ نامعلوم افراد نے سریاب کے علاقے میں چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس قریبی علاقے کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ بیبرگ نامی ایک شخص نے اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ٹیلیفون پر دونوں دھماکوں کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ ادھرڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایف سی کے اہلکاروں نے پیر کوہ تھانے کی حدود میں دو افراد کو دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر اور بیٹریوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے پولیس اہلکاروں کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں شاہ زین کے مقام پر نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر گیارہ گولے داغے تھے جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ اس کے برعکس اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شاہ زین کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ہے جس میں فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کاہان سے مقامی لوگوں نے سنیچر کی شام کو بتایا کہ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے لیکن کسی بڑی کارروائی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کل رات خاران کے علاقے میں دو مزدوروں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں ایک مزدور سنیچر کو دم توڑ گیا ہے جبکہ دوسرا مزدور محفوظ رہا ہے۔ | اسی بارے میں دو آبادکار، ایک نیم فوجی ہلاک21 January, 2008 | پاکستان بلوچستان میں پانچ افراد قتل04 January, 2008 | پاکستان کاہان: گن شپ کاپٹروں کی پروازیں01 February, 2008 | پاکستان لاہور بم دھماکہ، تیئس افراد ہلاک10 January, 2008 | پاکستان مدرسے میں دھماکہ، چھ ہلاک03 December, 2007 | پاکستان بلوچستان، سپن بولدک، تین دھماکے07 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||