بلوچستان، سپن بولدک، تین دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک اور بلوچستان کے دو شہروں میں تین دھماکے ہوئے ہیں۔ سپین بولدک میں دھماکے سے دو افغان فوجی اور بلوچستان میں دھماکوں سے دو کان کن ہلاک اور کم سے کم چار سکیورٹی فورسز کے اہلکارروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر چمن کے قریب واقع افغانستان کےشہر سپن بولدک میں افغان فوجیوں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے دو اہلکاروں ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرحد پر تعینات اہلکاروں نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ایک افغان کمانڈر شامل ہے۔ کچھ زخمیوں کو پاکستان کے سرحدی شہر چمن علاج کے لیے لایا گیا ہے۔ ادھر کوئٹہ اور بولان کے درمیان واقع علاقہ نرواڑ میں بارودی سرنگ کےدھماکے سے کوئلے کے دو کان کن ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔مچھ سے مقامی صحافی ندیم نے بتایا ہے کہ گیارہ کان کن پیدل آ رہے تھے کہ راستے میں ایک بارودی سرنگ سے ٹکرائے ہیں۔یہ علاقہ کوئلے کی کانوں کے حوالے سے مشہور ہے اور اس علاقے میں پہلے کبھی بارودی سرنگ کا دھماکہ نہیں ہوا ہے ۔ ادھر سبی اور کوہلو کے سرحدی علاقے تلی کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے جس سے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سبی سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو سبی میں ملٹری ہسپتال لایا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں کوہلو: ’آپریشن اور گرفتاریاں جاری‘09 December, 2007 | پاکستان کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی24 February, 2007 | پاکستان کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان سپن بولدک میں احتجاجی مظاہرہ18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: دو مشتبہ طالبان ہلاک04 October, 2004 | آس پاس سپن بولدک میں ٹرک نذر آتش28 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||