BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 February, 2008, 05:27 GMT 10:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنڈی دھماکہ: دس لاکھ کا انعام

 مبینہ خود کش بمبار
پنڈی بم دھماکے میں حملے میں ایک کرنل سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے
حکومت پنجاب نے جمعرات کو کئی اخبارات میں چار فروری کو راولپنڈی میں خودکش بم دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی ہے۔

ملزم کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر صوبائی حکومت نے دس لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے آر اے بازار میں چار فروری کی صبح اس مبینہ خودکش حملے میں ایک کرنل سمیت سات افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ماضی کے برعکس مبینہ خودکش حملہ آور کا چہرہ تصویر میں بظاہر دھماکے سے زیادہ متاثر معلوم نہیں ہوتا۔ ہلکی سے داڑھی اور مونچھ والا یہ شخص پچیس تیس سال عمر کا دکھائی دیتا ہے۔

حکومت نے فوجی ہیڈکواٹرز کے قریب ہونے والے اس حملے کی
تحقیقات کے لیے ایس ایس پی آپریشن یٰسین فاروق کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم بنا دی تھی جبکہ ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی اپنے طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں آرمی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور طلباء سوار تھے جو کہ سی ایم ایچ میں اپنی کلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران راولپنڈی میں شدت پسندوں نے چھ مرتبہ فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ستائیس دسمبر کو ملک کی سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حکام اس سے قبل بھی مبینہ خودکش حملہ آوروں کی تصاویر شائع کرواچکے ہیں لیکن اس سے شناخت میں کوئی خاص مدد نہیں ملی ہے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق پولیس نے بدھ کو راولپنڈی میں آر اے بازار کے قریب کئی علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی اور درجنوں مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں بھی لیا۔

اسی بارے میں
پنڈی خودکش حملے، 25ہلاک
04 September, 2007 | پاکستان
خود کش حملےمیں پانچ ہلاک
01 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد