BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 January, 2008, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن وامان کی خرابی میں غیرملکی ہاتھ

کمال شاہ فائل فوٹو
خودکش حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں
پاکستان کے سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں غیر ملکی انٹیلیجنس ایجسیوں کا ہاتھ ہے اور اس ضمن میں حکومت کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پیر کو سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہونے والے داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے انتہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سیاستدانوں کی حفاظت کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ضمن میں ایک نیا سکیورٹی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے اور اس ضمن میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بےنظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری عبدالمجید نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس مقدمے کے ہر پہلو پر تفتیش کی گئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مقدمے کی تفتیش بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار ہونے والے دو افراد اعتزاز شاہ اور فیروز زمان سے اس مقدمے کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ ملزمان اس واقعہ میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اس مقدمے کی تحقیقات مکمل ہوجائیں گی اور اس کی رپورٹ عام کردی جائے گی۔

بینظیر بھٹو قتل کی تحقیقات
 سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس مقدمے کے ہر پہلو پر تفتیش کی گئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مقدمے کی تفتیش بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب

سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے سلسلے میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

اجلاس میں شریک پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کامل علی آغا، سینیٹر طاہرہ لطیف اجلاس سے اس وقت واک آوٹ کر گئے جب مسلم نون سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامران ستی نے اجلاس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خود کش حملوں کا خطرہ صرف حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو ہے جب کہ مسلم لیگ قائداعظم گروپ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کو کبھی بھی خود کش حملے کی دھمکی نہیں ملی جس کے بعد ان افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

تاہم اجلاس میں شریک دیگر افراد انہیں منا کر واپس اجلاس میں لے آئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی پولیس کے سربراہوں اور وزارت داخلہ کے اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

بلدیاتی نظام بلدیاتی انتخابات
سیاسی جوڑ توڑ اور امن وامان کا مسئلہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد