BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 May, 2006, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہنگائی، امن و امان اور پانی: درانی

محمد علی درانی
محمد علی درانی سنیچر کو وزیر اطلاعات بننے کے بعد پہلی بار لاہور کے صحافیوں سے ملاقات کی ہے
وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہاہے کہ حکومت کو مہنگائی، امن و امان اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے جن پر آئندہ بجٹ میں توجہ دی جائے گی۔

محمد علی درانی سنیچر کو وزیر اطلاعات بننے کے بعد پہلی بار لاہور کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

درانی نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو زیادہ مضبوط بنایا ہے اور اگلے عام انتخابات ماضی کے مقابلہ میں زیادہ شفاف اور آزادانہ ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ سنہ 1977 کے بعد ملک میں کوئی الیکشن صاف شفاف اور منصفانہ نہیں ہوا لیکن اگلے عام انتخابات ماضی سے بہتر ہوں گے۔

انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنی پارٹیوں میں انتخابات کرائیں ورنہ گلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر یہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔ ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو حزب مخالف سے کوئی چیلنج درپیش نہیں اور نہ کسی تحریک کا سامنا ہے کیونکہ حزب اختلاف کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں جنہیں قائم رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور حکومتی جماعت مل کر آگے بڑھ رہے ہیں اور کوئی مسئلہ درپیش ہو تو حکومت صدر جنرل پرویز مشرف سے رہنمائی لیتی ہے۔

انہوں نے حزب مخالف کے اتحاد برائے بحالی جمہوریت (اے آر ڈی) کو بھی دعوت دی کہ اگر وہ صدر مشرف سے ملے تو صدر اس کی بھی ایسی رہنمائی کریں گے جیسے وہ حکومتی جماعت کی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں جیسے کہ اب انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ عام انتخابات سنہ 2007 میں ہوں گے اور وہ اس کی تیاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسے خوش آمدید کہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں درانی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد اسلام آباد میں دھرنے کی بات کرنے سے پہلے متحدہ مجلس عمل کے اندر اس معاملہ پر غور کرلیں۔

اسی بارے میں
مہنگائی کی نئی لہر
02 July, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد