زلزلے کے بعد مہنگائی کا زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں آٹھ اکتوبر کو آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ ضلع باغ میں کھانے پینے کی اشیاء اور گاڑیوں کے کرایوں میں بہت زیادہ اضافے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مرکزی بازار کی بیشتر د کانیں اب بھی گری ہوئی ہیں یا پھر بند پڑی ہیں لیکن لاری اڈے کے قریب کچھ حمام، کریانے، کپڑوں، سبزی اور فروٹ کی دکانیں اور ریڑھے محدود پیمانے پر زندگی کی بحالی کا احساس دلا رہے ہیں۔ ضلع باغ کے علاقے کے ایس ایس پی نے بتایا کہ اشیاء خورد نوش اور گاڑیوں کے کرایوں میں زلزلے کے فوری بعد تو تین سو گنا اضافہ ہوگیا تھا لیکن اب پولیس کی سختی کی وجہ سے کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ اب بھی معمول سے قیمتیں زیادہ ہی ہیں۔ سبزیوں کی قیمتیں زلزلے سے پہلے فی کلوگرام بارہ سے اٹھارہ روپے کے درمیان تھیں لیکن اب پچیس سے پینتیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے بک رہی ہیں۔ محمد اسحاق نامی فروٹ اور سبزی بیچنے والے د کاندار نے کہا کہ گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس لیے انہوں نے بھی کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ لاری اڈے پر کریانے کی د کان کے مالک محمد شفیق نے بتایا کہ چینی، چاول اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق گاہک کم ہیں کیونکہ کئی لوگ مختلف شہروں میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔
محمد خورشید خواجہ نامی گاہک نے بتایا کہ ویگن والے باغ سے راولپنڈی کا تین سو روپے کرایہ لیتے ہیں جبکہ باغ کے قریب واقع شہر ارجہ تک تیس روپے کرایہ لیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے باغ سے ارجہ تک کرایہ پندرہ روپے تھا۔ باغ کے بازار میں اکا دکا تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی اشیاء جس میں لوہا اور سیمنٹ وغیرہ کی د کانیں بھی کھلی نظر آئیں۔ |
اسی بارے میں ’پہلے زلزلہ اور اب شیر اور سانپ‘22 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: حاملہ خواتین کا کرب21 October, 2005 | پاکستان ’ عالمی امداد بالکل ناکافی ہے‘ 21 October, 2005 | پاکستان ’زلزلہ: تباہی بڑھتی ہی جا رہی ہے‘ 20 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: کون کتنی امداد دے رہا ہے؟24 October, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان کے لیے لیٹرین کا عطیہ24 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||