خود کش حملےمیں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں ایک خودکش حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک ہیلی کاپیٹر کے ذریعے بنوں منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالات تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق جمعہ کی شام پانچ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو کھجوری چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سکاؤٹس فورس کے دو اہلکار ، دو عام شہری اور ایک خوکش حملہ اور شامل ہیں۔زخمیوں میں سکاوٹس فورس کے پانچ اور دس سویلین شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے سے کھجوری چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے میرعلی میرانشاہ اور میرعلی بنوں شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ۔ یاد رہے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نےدس فروری تک یک طرفہ فائربندی کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کے روز خودکش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||