BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 January, 2008, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسدادِ دہشتگردی کے جدید آلات

نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز
صوبوں کے داخلی راستوں اور اہم مقامات پر سکینرز بھی لگائیں جائیں گے
پاکستانی حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کو روکنے کے لیے جدید ساز و سامان اور آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو سکیورٹی چیک پوائنٹس اور حساس مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبوں کے داخلی راستوں اور اہم مقامات پر سکینرز بھی لگائیں جائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ منگل کو نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز کی سربراہی میں ملک میں امن و امان کے حوالے سے بین الصوبائی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ان آلات اور جدید ساز و سامان کی تنصیب کے بعد ایسے افراد کا دور سے ہی پتہ چلایا جا سکے گا جو دھماکہ خیز مادہ لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوات کا علاقہ شدت پسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے، کوہاٹ ٹنل سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار اس ٹنل کی تلاشی لے رہے ہیں کہ کہیں شدت پسندوں نے یہاں سے فرار ہوتے وقت کوئی دھماکہ خیز مواد تو نہیں رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ درہ آدم خیل میں آپریشن کے دوران پچاس کے قریب شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ انڈس ہائی وے جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبوں کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ملک میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی جامع انتظامات کریں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کے لیے بھی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جلد آئیگی
سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جلد ہی پاکستان آئے گی اور اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی
جاوید اقبال چیمہ

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران چاروں صوبوں کے چیف سکریٹریوں اور آئی جیز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں جو شدت پسندی اور نفرت آمیز لٹریچر پھیلانے میں ملوث ہیں۔

بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جلد ہی پاکستان آئے گی اور اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس واقعہ میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پشاور میں چینی باشندوں کے قتل میں غیرملکی انٹیلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں تاہم انہوں نے ان غیرملکی ایجنسیوں کے نام نہیں بتائے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر حساس علاقوں میں فوج کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

خود کش حملے
حملوں کا تعلق دین سے نہیں ریاستی پالیسی سے
حب بم دھماکہحب ہلاکتیں
’بم دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے‘ پولیس
بم حملہکم از کم 79 ہلاک
پاکستان: دو ہفتوں کے دوران آٹھ خود کش حملے
طالبان’نئے خود کش‘
خود کش حملہ آوروں کی نئی تنظیم فدایانِ اسلام؟
دیکھیئےتصویروں میں
درگئی آرمی مرکز پر خود کش حملہ
خودکش حملے کیوں؟
پاکستان میں خود کش حملوں کا بڑھتا رجحان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد