پاک ایران سرحد کھلوانے کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک ایران سرحد کوئی ایک ماہ سے بند ہے جس سے مقامی لوگوں اور خصوصاً تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب مقامی سطح پر ایران کے سرحدی حکام سے مذاکرات کیے گئے ہیں جن میں سرحد کھولنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ایران کی سرحد کے پاس واقع بلوچستان کے علاقوں میں تجارت اور روزمرہ استعمال کی بیشتر چیزوں کے لیے ایرانی اشیاء پر انحصار کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے سرحدی تحصیل تفتان کے نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ سرحد کی بندش سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی لوگوں کو روزمرہ استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں جن میں آٹا بھی شامل ہے۔ اس بارے میں ضلع چاغی کے ضلعی رابطہ افسر قمر مسعود نے بتایا ہے کہ منگل کو ایران کی سرحد پر تعینات حکام سے مذاکرات کیے گئے ہیں اور انہیں سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایرانی حکام نے اپنی مرکزی حکومت سے رابطے اور سرحد کو کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ادھر افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری سے افغانستان جانے والے راستے چار روز سے بند ہیں اور بڑی تعداد میں کچے مکانات گر گئے ہیں۔ تحصیل دو بندی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحصیل دو بندی کے ناظم ڈاکٹر داد محمد نے کہا ہے کہ علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تحصیل لوئی بند کو پشین اور ادھر مسلم باغ کا راستہ بند ہے جس سے علاقے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ادھر ضلع کوہلو کے علاقے کاہان سے کشیدگی کی اطلاعات ہیں جہاں مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دو روز میں چار افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مری اتحاد کے ترجمان نے بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کی مدد کریں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان ’راشد لو، بلوچ قوم پرست دو‘28 March, 2007 | پاکستان بلوچ قوم پرست تحریک کے نئے دور کا آغاز 28 August, 2006 | پاکستان گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان بلوچ قوم پرستوں کو وارننگ 20 January, 2006 | پاکستان بلوچ قوم پرست تحریک کیوں ؟14 February, 2005 | پاکستان بلوچ قوم پرستی کا ارتقاء12 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||