بینظیر کا مشن جاری رکھنے کا عزم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے اور بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کو پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کی زیرِصدارت کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کے علاوہ مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ پیپلزپارٹی سندھ کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے حوالے سے مختلف حلقوں سے شکایات ملنے پر غور کیا گیا ہے جبکہ بینظیر بھٹو کے قتل کو آج ایک ماہ گزرنے کے بعد اس میں تحقیقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے لہذٰا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی آنیوالے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پپلزپارٹی نے اپنے ورکروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں کے باہر موجود رہیں اور پولنگ سٹیشنوں کا گھیراؤ کریں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گھیراؤ کس مقصد کے تحت کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا تھا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن سے کرائی جائے لیکن حکومت کی جانب سے ایسا نہ کیے جانے پر آصف علی زرداری ایسا ہی کمیشن قائم کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے براہ راست درخواست کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور نئی قیادت کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ ہے اور اس کو پیپلزپارٹی نے آگے لے کر چلنا ہے۔ |
اسی بارے میں صدر مشرف صحافی پر برس پڑے 25 January, 2008 | پاکستان ’اپنے ہی شہر اجنبی بن گئےتھے‘04 January, 2008 | پاکستان الیکشن ملتوی ہونے کا امکان 01 January, 2008 | پاکستان بلاول چیئرمین، الیکشن میں شرکت31 December, 2007 | پاکستان انتخابات کا حتمی فیصلہ آج، انعقاد میں’چند ہفتے‘ کی تاخیر کا خدشہ31 December, 2007 | پاکستان پیپلز پارٹی: انیس سالہ بلاول چیئرمین، الیکشن لڑنے کا اعلان30 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||