’لاڑکانہ میرا گھر بینظیر کا نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے لاڑکانہ کے حلقے این اے دو سو چار سے دستبردار ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ لاڑکانہ شہر کے اس حلقے سے ان کے مرحوم بھائی مرتضی بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو ان کے مدمقابل تھیں۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی انور بھٹو نےبی بی سی کو بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو کی دستبرداری کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو کو این اے دو سو چار کےلیے پیپلز پارٹی کاامیدوار نامزد کیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو قمبر شہدادکوٹ ضلع کےحلقے این اے دو سو سات سے انتخابات میں قومی اسمبلی کی رکنیت کےلیے امیدوار ہونگی۔ پی پی رہنماؤں نے بینظیر بھٹو کی دستبرداری کی بظاہر کوئی وجہ نہیں بتائی مگر مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ شاید وہ اپنی بھابھی غنویٰ بھٹو سےخود مقابلہ کرنا نہیں چاہتیں اور اپنی جماعت کےکسی عام کارکن کو غنویٰ کے مقابلے میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔ پی پی رہنماء انور بھٹو کےمطابق لاڑکانہ کےحلقے این اے دو سو چار سے بینظیر بھٹو کےکاغذات نامزدگی سنیچر کےروز واپس لیے جائیں گے۔اس سلسے میں انہیں جماعت کےمرکزی رہنماؤں سےہدایات مل چکی ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے بی بی سی کو بتایا ہےکہ وہ این اے دوسو چار کے حلقے سےبدستور امیدوار ہیں کیونکہ وہ بینظیر یا کسی شخص کےخلاف انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔
غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہا الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن کے بعد ہی انہیں بینظیر کی دستبرداری کا درست اندازہ ہوگا۔انہوں نےکہا کہ ’لاڑکانہ کا حلقہ این اے دو سو چار میرا گھر ہے بینظیر کا نہیں۔میں دو سو سات کے حلقے پر نہیں کھڑی ہوئی تھی۔‘ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر کی دستبرداری کےبعد بھی ان کےلیے انتخابات آسان نہیں ہیں مگر وہ حلقےکے عوام کی مدد سےانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ لاڑکانہ کے حلقے این اے دو سو چار سے ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کی بیگم نصرت بھٹو انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ ان کی غیر حاضری کےدوران منقسم بھٹو خاندان کی دو خواتین بینظیر بھٹو اور غنویٰ بھٹو نے اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھا مگر اب بینظیر بھٹواس مقابلےسے دستبردار ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب بینظیر بھٹو نئے بنائے گئے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے حلقے این اے دو سو سات سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ان کے مقابلے میں مسلم لیگ قاف اور مسلم لیگ نون سمیت کسی قومی جماعت نے اپنا قابل ذکر امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ | اسی بارے میں بینظیر کی نامزدگی کےخلاف اپیل رد10 December, 2007 | پاکستان آٹھ جنوری: انتخابی سرگرمیاں غائب08 December, 2007 | پاکستان بی بی، ارباب کے خلاف درخواستیں07 December, 2007 | پاکستان بینظیر دبئی روانہ ہو گئیں06 December, 2007 | پاکستان صوبوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ06 December, 2007 | پاکستان چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات پر اتفاق06 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||