انتخابی مہم: قائم مقام صدر پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے قائم مقام صدر اور سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین کو بطور قائم مقام صدر اپنے انتخابی حلقے میں جانے سے روک دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے چودھری امیر حسین کو ہدایت کی ہے کہ جب تک وہ قائم مقام صدر ہیں اس وقت تک اپنی انتخابی مہم بھی روک دیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قائم مقام صدر پر یہ پابندی ان کی سیاسی حریف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایک درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ چودھری امیر حسین قومی اسمبلی کے حلقہ NA 111 سیالکوٹ II سے سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی امیدوار ہیں۔ڈاکٹر اعوان کا تعلق بھی مسلم لیگ (ق) سے تھا اور وہ حکومت کا حصہ بھی رہی ہیں لیکن چند ماہ قبل انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی تھی کہ صدر جنرل پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین قائم مقام صدر بن گئے ہیں اور وہ اپنے عہدے کا استعمال کر کے ووٹرز پر اثر انداز ہوں گے۔لہٰذا انہیں روکا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کئی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام الرحیم کے خلاف شکایات بھی شامل ہیں۔ لیکن ان پر الیکشن کمیشن نے تاحال کارروائی نہیں کی۔ بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر کو چند روز تک اپنی انتخابی سرگرمیاں روکنے کا حکم جاری کر کے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے بارے میں شبہات دور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ابھی بہت سارے اقدامات کرنے ہوں گے۔ | اسی بارے میں ’انتخابی امیدوار صدر نہیں ہوسکتا‘21 January, 2008 | پاکستان اٹک: پرویز الہی پر بھرتیوں کا الزام21 January, 2008 | پاکستان مشرف یورپ کے دورے پر20 January, 2008 | پاکستان موجودہ حکومت کے تحت انتخابات غیر یقینی؟17 January, 2008 | پاکستان انتخابی دھاندلی، مبصرین سےشکایت08 January, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی: سپیکر نے صلح کرا دی13 December, 2005 | پاکستان سپیکر کے رویے کے خلاف استعفیٰ17 June, 2005 | پاکستان انتخابات، جماعتیں اور منشور17 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||